ETV Bharat / state

سوشل میڈیا کا ’غلط‘ استعمال نہ کریں: ضلع مجسٹریٹ کپوارہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 4:59 PM IST

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے سخت وارننگ دئے جانے کے بعد شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے رہائشیوں سے سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کا ’غلط‘ مواد اپلوڈ کرنے سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا کا ’غلط‘ استعمال نہ کریں: ضلع مجسٹریٹ کپوارہ
سوشل میڈیا کا ’غلط‘ استعمال نہ کریں: ضلع مجسٹریٹ کپوارہ

سوشل میڈیا کا ’غلط‘ استعمال نہ کریں: ضلع مجسٹریٹ کپوارہ
سوشل میڈیا کا ’غلط‘ استعمال نہ کریں: ضلع مجسٹریٹ کپوارہ

کپوارہ (جموں کشمیر) : ضلع مجسٹریٹ کپوارہ، آیوشی سودن، نے جمعرات کو ایک حکم جاری کرتے ہوئے ضلع کے باشندوں کہا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا، نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کے ہر طرح کے غلط استعمال سے باز رہیں۔‘‘ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ ’’یہ حکم اس لیے جاری کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ ملک دشمن عناصر یا گروہ، انٹرنیٹ خاص کر سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جس میں خاص طور پر دہشت گرد اور علیحدگی پسند تنظیموں کے اشتعال انگیز پیغامات اور پروپیگنڈے کو ’فارورڈ‘ یا شیئر کرنا بھی شامل ہے۔

حکم نامے کے مطابق ’’ایسی سرگرمیاں اس مقصد کے ساتھ کی جا رہی ہیں کہ دہشت گردوں اور ان کے اقدامات کی تعریف اور ستائش کی جائے، عوام کو خوفزدہ کرنے، امن و امان کو درہم برہم کرنے اور ملکی، ریاستی سالمیت کو خطرہ پہنچانے کے علاوہ آپی بھائی چارے کو زک پہنچانے کی غرض سے بھی اس طرح کی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔‘‘ ضلع مجسٹریٹ (ڈی سی) کپوارہ نے 144 CrPC 1973کے حاصل اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے ضلع کے باشندوں سے اس طرح کے مواد کو کسی بھی صورت میں اپلوڈ، فارورڈ، شیئر یا پوسٹ کرنے سے سختی سے پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے۔

مزید پڑھیں: اشتعال انگیز مواد آن لائن شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈی جی پی

واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے جموں میں پریس کانفرنس کے دوران عوام الناس سے ’’مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے یا امن و امان کو زک پہچانے والے‘‘ کسی بھی پوسٹ یا مواد کو اپلوڈ کرنے سے باز رہنے کی تلقین کی۔ یہ سب بیانات این آئی ٹی میں احتجاج اور اس کے نتیجے میں رد عمل کے پس منظر میں جاری کیے جا رہے ہیں۔ منگل کی شام این آئی ٹی میں زیر تعلیم ایک غیر مقامی باشندے نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ مواد اپلوڈ کیا جس کے پس منظر میں طلبہ نے احتجاج کیا۔ طلبہ کے بعد مقامی باشندوں سمیت مذہبی رہنماؤں نے بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جبکہ جمعرات کو اسلامیہ کالج سمیت امر سنگھ کالج میں بھی طلبہ نے احتجاج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.