ETV Bharat / state

آئی اے ایس کی بیوی سے حضرت گنج کی اس عمارت کو انجمن خالی کرائے گی - IAS wife Building in Hazratganj

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 5:35 PM IST

IAS wife Building in Hazratganj: انجمن اصلاح المسلمین کے جنرل سکریٹری اطہر نبی نے کہا ہے کہ مجلس عاملہ کی اہم میٹنگ میں یہ طے پایا ہے کہ حضرت گنج کی ہلواسیہ عمارت کے سامنے والی عمارت انجمن اصلاح المسلمین کی ملکیت ہے۔ اور کملا پتی ترپاٹھی فیملی کو یہ عمارت کرایہ پر دی گئی تھی۔ انہوں نے اس کے بعد ریٹائرڈ آئی اے ایس کی اہلیہ اسما حسین کو شقمی کرایہ دار بنایا۔

Anjuman will vacate the building of Hazratganj from the wife of IAS
آئی اے ایس کی بیوی سے حضرت گنج کی اس عمارت کو انجمن خالی کرائے گی (ETV Bharat Urdu)

لکھنؤ: لکھنؤ کے ممتاز پی جی کالج میں انجمن اصلاح المسلمین کی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں چیئرمین جنرل سکریٹری اور اراکین شامل ہوئے اور متعدد امور پر غور و فکر کر کے اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ خاص طور سے لکھنؤ کے حضرت گنج کی ہلواسیہ عمارت کے سامنے واقع جو عمارت انجمن اصلاح المسلمین کے زیر انتظام ہے۔ جس کو کملا پتی ترپاٹھی فیملی کو کرایہ پر دیا گیا تھا۔ جنہوں نے ریٹائرڈ آئی اے ایس کی اہلیہ اسما حسین کو شقمی کرایہ دار بنایا ہے۔ جو کہ غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Mumtaz PG College انجمن اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ’ فاونڈرس ڈے‘کا انعقاد

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے بات انجمن اصلاح المسلمین کے جنرل سکریٹری اطہر نبی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو بھی شقمی کرایہ دار ہیں۔ وہ غیر قانونی طور پر املاک پر قابض ہیں اور ان کی تخلیہ کے لیے نوٹس جاری کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسماء حسین فیشن اینڈ ٹیکنالوجی لکھنؤ کے ہلوسیہ علاقہ میں واقع انجمن اصلاح المسلمین کے زیر انتظام عمارت پر غیر قانونی طور پہ قابض ہیں۔

انہوں نے ایک خط لکھا تھا جس میں کہا تھا کہ ہمیں اس عمارت کا کرایہ دار بنا دیا جائے لیکن ان کے خط کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ کملا پتی نے ترپاٹھی کی فیملی کو نوٹس جاری کر کے پوچھا جائے گا کہ انہوں نے اسماء حسین کو شقمی کرایہ دار کیوں بنایا ہے؟ اور اگر بنایا ہے تو تخلیہ کی کارروائی کریں ورنہ ان کی کرایہ داری بھی رد کر دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.