ETV Bharat / state

پلوامہ میں بھی سوشل میڈیا کے ’غلط‘ استعمال پر انتظامیہ کی وارننگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 4:56 PM IST

ڈی سی کپوارہ کے بعد اب جلع مجسٹریسٹ پلوامہ نے باضابطہ حکمنامہ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے سماجی رابطہ گاہ پر ’’قابل اعتراض مواد اپلوڈ، شیئر یا فارورڈ‘‘ کرنے سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔

a
a

پلوامہ: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے سخت وارننگ دئے جانے کے بعد وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے شہریوں سے سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کا ’غلط‘ مواد اپلوڈ کرنے سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ، پلوامہ، ڈاکٹر بشارت قیوم نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ضلع کے شہریوں سے ’’سوشل میڈیا، نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کے ہر طرح کے غلط استعمال سے باز‘‘ رہنے کی تلقین کی۔

پلوامہ میں بھی سوشل میڈیا کے ’غلط‘ استعمال پر انتظامیہ کی وارننگ
پلوامہ میں بھی سوشل میڈیا کے ’غلط‘ استعمال پر انتظامیہ کی وارننگ

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ حکم اس لیے جاری کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ ملک دشمن عناصر یا گروہ، انٹرنیٹ خاص کر سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جس میں خاص طور پر دہشت گرد اور علیحدگی پسند تنظیموں کے اشتعال انگیز پیغامات اور پروپیگنڈے کو ’فارورڈ‘ یا شیئر کرنا بھی شامل ہے۔‘‘

پلوامہ میں بھی سوشل میڈیا کے ’غلط‘ استعمال پر انتظامیہ کی وارننگ
پلوامہ میں بھی سوشل میڈیا کے ’غلط‘ استعمال پر انتظامیہ کی وارننگ

مزید پڑھیں: سرینگر: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ کے طلبا کا احتجاج

حکم نامے کے مطابق ’’سماجی رابطہ گاہ پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ، فارورڈ، شیئر یا پوسٹ‘‘ کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، آر آر سوین نے جموں میں پریس کانفرنس کے دوران لوگوں سے ’’مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے یا امن و امان کو زک پہچانے والے‘‘ کسی بھی پوسٹ یا مواد کو اپلوڈ کرنے سے باز رہنے کی تلقین کی تھی۔ یہ بیان اور احکامات این آئی ٹی، سرینگر میں احتجاج اور اس کے نتیجے میں رد عمل کے پس منظر میں جاری کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل این آئی ٹی میں زیر تعلیم ایک غیر مقامی باشندے نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ ویڈیو اپلوڈ کیا تھا جس کے بعد طلبہ نے احتجاج کیا۔ طلبہ کے بعد مقامی باشندوں سمیت مذہبی رہنماؤں نے اس معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.