اردو

urdu

Indonesia Earthquake انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں زلزلے کے تیز جھٹکے

By

Published : Apr 15, 2023, 7:06 AM IST

انڈونیشیا میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ earthquakes in Indonesia

انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں زلزلے کے تیز جھٹکے
انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں زلزلے کے تیز جھٹکے

جکارتہ: انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز جاوا کے علاقے توبان سے 96 کلومیٹرکے فاصلے پر سمندر میں تھا۔ انڈونیشین جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 594 کلومیٹر تھی، اس لیے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جاوا اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 'زلزلہ گذشتہ روز دوپہر کے 3 بجے کے قریب آیا۔ زلزلہ کافی گہرائی میں تھا اس لیے کسی نقصان کا امکان نہیں ہے تاہم اس حوالے سے نگرانی کی جارہی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں دو روز بھی قبل بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ تنیمبر جزیرے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے انتہائی ہلکے تھے اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل مارچ 2023 میں انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 6.05 پر محسوس کیے گئے۔ حالانکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ زلزلے کا مرکزپیسیسرسولاٹن (جنوبی ساحل) ضلع سے 36 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سطح زمین سے 82 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details