ETV Bharat / international

Earthquake in indonesia مغربی انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 3:10 PM IST

انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں میں سونامی کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں جمعرات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ملک کی موسم، موسمیاتی سائنس اور جیو فزیکل ایجنسی بی ایم کے جی نے یہ معلومات دی۔موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 6.05 پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکزپیسیسرسولاٹن (جنوبی ساحل) ضلع سے 36 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سطح زمین سے 82 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں میں سونامی کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبے جامبی میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس سے پہلے 18 جنوری کو انڈونیشیا کے ساحل پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ اطلاع دی تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ سولاویسی جزیرے پر واقع گورونٹالو شہر سے 61.4 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا اور زلزلے کا مرکز 152.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ ماپی گئی، لیکن اس سے زلزلے کی وجہ سے کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد اب تک تین 300 سے تجاوز کرچکی ہے۔ ترکی میں زلزلے کے بعد آس پاس کے ممالک نے الرٹ جاری کیا تھا

یہ بھی پڑھیں:Indonesia Earthquake انڈونیشیا کے ساحل پر زلزلے جھٹکے

Indonesia Earthquake انڈونیشیا میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.