ETV Bharat / state

یہ کیسی دوستی! دو ہزار روپے کے لیے دوست کی بہن کو قتل کر دیا، نابالغ ملزم گرفتار - Bengaluru Student Murder Case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 10:55 PM IST

بنگلورو میں ایک نابالغ لڑکے نے اپنے دوست کی بہن کو بے دردی سے قتل کردیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے صرف دو ہزار روپے کے عوض لڑکی کو قتل کر دیا۔ BENGALURU CRIME NEWS

بنگلورو قتل معاملہ
بنگلورو قتل معاملہ (Etv Bharat)

بنگلورو: کرناٹک میں ایک نابالغ کو 2000 روپے کے لیے اپنے دوست کی بہن کو بے دردی سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ معاملہ بنگلورو کا ہے جہاں باتھ روم میں لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے اسے بہیمانہ قتل کا معاملہ قرار دیتے ہوئے تفتیش شروع کی اور اب اس معاملے میں ایک نابالغ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ پربدھ نام کی 19 سالہ لڑکی کو اس کے بھائی کے دوست نے صرف 2000 روپے کے لیے بے رحمی سے قتل کر دیا۔ 15 مئی کو سبرامنیا پورہ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے برنداون لے آؤٹ کے ایک گھر کے باتھ روم میں لڑکی مردہ پائی گئی۔ لڑکی کی گردن اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ اس قتل کے بعد متاثرہ کی ماں سومیا کے آر کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس نے جانچ کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

  • پیسے کے لیے دوست کی بہن کا قتل

جانکاری کے مطابق 19 سالہ لڑکی پربدھ کا بھائی اور گرفتار ملزم آپس میں دوست تھے۔ وہ اکثر اپنے دوست کے گھر جایا کرتا تھا۔ خبر کے مطابق ملزم نے کھیلتے ہوئے دوست کا چشمہ توڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے چشموں کی مرمت کے لیے پیسوں کی ضرورت پڑی۔ ملزم جو قتل سے چند روز قبل لڑکی کے گھر آیا تھا، اس کے پرس سے دو ہزار روپے چوری کر کے لے گیا تھا۔ اس کے بعد پربدھ نے ملزم سے رقم واپس کرنے کو کہا۔

  • لڑکی کا بہیمانہ قتل

15 مئی کو ملزم نے لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر بے دردی سے اس کا ہاتھ اور گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور چھت سے فرار ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد سبرامنیا پور پولیس موقعے پر پہنچی اور آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کرنا شروع کردیا۔ تفتیش کے دوران ملزم ایک کیمرہ میں مشکوک انداز میں گھومتا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ڈی سی پی بنگلورو ساؤتھ ڈویژن لوکیش بھرامپا جگلاسر نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور عدالت کے حکم کے مطابق اسے ریمانڈ ہوم کو سونپ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول میں بچے کا قتل کرکے لاش ریلوے ٹریک پر پھینکنے کے سنسنی خیز واقعہ کا خلاصہ

بنگلہ دیشی رکن پارلیمان کے جسم کو قاتلوں نے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ٹھکانے لگایا

گیا: بے وفا بیوی کا شکار ہوا ایک اور شوہر' پولیس کی گرفت میں ہیں دونوں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.