حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر خود کی ایک آرٹیفیشیل انٹیلیجنس سے تیار کردہ سیلفی پوسٹ کی اور مداحوں سے اندازہ لگانے کو کہا کہ وہ تصویر میں کس کی طرح نظر آرہی ہیں۔ کاجول پہلی مشہور شخصیت نہیں ہیں جنہوں نے اپنی اے آئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ بہت سے دیگر اداکاروں نے بھی آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کردہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔Kajol AI Pic
کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' اے آئی اور میں۔۔۔ کوئی اندازہ لگاسکتا ہے کہ میں کس کی طرح دکھتی ہوں( جس انسان کو میں نے ٹیگ کیا ہے وہیں اس کا جواب ہے)'۔ اداکارہ نے مداحوں کو ایک اشارہ بھی دیا ہے تاکہ وہ اس سوال کا جواب آسانی سے تلاش کرلیں۔ کاجول نے اپنی اس پوسٹ میں اپنی بیٹی نیسا دیوگن کو ٹیگ کیا ہے۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں اداکارہ سے اتفاق کیا اور کہا کہ وہ اور نیسا بالکل ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ ' نہیں آپ نیسا کی طرح نہیں، نیسا آپ کی طرح دکھتی ہیں'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' نیسا میں آپ کی جھلک ہے'۔