ETV Bharat / entertainment

Nysa Devgan's Rajasthan holiday نیسا دیوگن اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے راجستھان پہنچیں

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 3:57 PM IST

اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ راجستھان میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ اطلاع کے مطابق اس چھٹی میں نیسا کو ان کے بوائے فرینڈ ویدانت کا بھی ساتھ ملا ہے۔

نیسا دیوگن اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے راجستھان پہنچیں
نیسا دیوگن اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے راجستھان پہنچیں

حیدرآباد: امبانی ایونٹ میں اپنی خوبصورتی سے سب کا دل جیتنے والی نیسا دیوگن اب راجستھان میں چھٹیوں کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ نیسا گرمی کی چھٹیاں اپنے بوائے فرینڈ ویدانت مہاجن اور چند قریبی دوستوں کے ساتھ جیسلمیر میں گزار رہی ہیں۔ نیسا کو بدھ کے روز ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا تھا اور اب وہ راجستھان کے سوریا گڑھ ہوٹل میں ٹھہری ہیں۔Nysa Devgan's Rajasthan holiday

اگرچہ نیسا نے ابھی تک اپنے انسٹاگرام ہینڈل کو پبلک نہیں کیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر اکثر ان کی تصویریں تب سامنے آتی ہیں جب ان کے قریبی دوست اورہان اوترامانی اپنے انسٹاگرام پر ان کے ساتھ کچھ تصویریں شیئر کرتے ہیں۔ جمعہ کے روز اورہان نے سوشل میڈیا پر جیسلمیر سے تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی جس میں نیسا اور ویدانت کو دیکھا جاسکتا ہے۔

نیسا نے راجستھان میں ریتلے علاقوں میں اونٹ کی سواری کرنے سے لے کر چاندنی رات کا لطف اٹھایا۔ اورہان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں پر نظر ڈالیں تو ان میں سے ایک تصویر میں نیسا اور ویدانت چاندنی رات میں آسمان کے نیچے کھانا کھاتے نظر آرہے ہیں۔

ان تصاویر میں نیسا فلورل ڈریس میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔ نیسا اور ویدانت کو اکثر ایک ساتھ پارٹی کرتے اور دوستوں کے ساتھ بیرون ممالک کا سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیسا کے بوائے فرینڈ ایک انٹرپرینیور ہیں اور وہ لندن میں ایم وی ایم انٹرٹینمنٹ کے بانی ہیں۔نیسا کو حال ہی میں اپنی والدہ کاجول کے ساتھ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کے لانچ تقریب میں دیکھا گیا تھا، جس میں وہ سلور گاؤن میں ملبوس نظر آئی تھی۔ کاجول نے اس تقریب سے اپنی اور نیسا کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

مزید پڑھیں:نیسا دیوگن کی یہ تصاویر ثبوت ہیں کہ انہیں تصاویر لینا بے حد پسند ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.