ETV Bharat / state

Minister Becharam Manna مغربی بنگال کے وزیر بیچارام منا کی پولس کو دھمکی

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 6:05 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر بیچارام منا کی پولس کو مارنے کی دھمکی
مغربی بنگال کے وزیر بیچارام منا کی پولس کو مارنے کی دھمکی

درگا پور ایکپسریس وے پر سب وے کی تعمیر کے تعلق سے جاری احتجاج کے دوران ریاستی وزیر بیچارام منا کا متنازع بیان سامنے آیا ہے جس میں پولیس کو مارنے کی بات کر رہے ہیں۔ Minister Becharam Manna

بردوان:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگا پور ایکسپریس وے کو چار لین میں توسیع کرنے کا کام جاری ہے لیکن ڈانکونی سے ہری پال تک کے سیکشن میں گاؤں والوں نے گیارہ مقامات پر سڑک پار کرنے کے لئے سب وے کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔West Bengal Minister Becharam Manna Threaten Police

ریاستی وزیر بیچارام منا نے بھی اس مطالبے کی حمایت میں ہری پال سے ریاستی سکریٹریٹ نوبنو تک سائیکل چلاکر احتجاج کیا تھا۔ اس کے باوجود نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور سینٹرل سرفیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سب وے کی تعمیر کے حوالے سے کوئی وعدہ نہیں کیا گیا ہے۔ ریاستی بیچارام نے پیر کی صبح ہگلی چندی تھل کے پنچ گھرا علاقے میں ایک جلسہ عام میں شرکت کی اور گاؤں والوں سے ملاقات کی۔ ریاستی وزیر نے گاؤں والوں سے کہا کہ اگر درگا پور ایکسپریس وے جیسی مصروف سڑک پر احتجاج کریں گے تو پولس انہیں ہٹادے گی۔ قومی شاہراہ پر احتجاج کرنا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے گاؤں والوں کو سڑک کنارے احتجاج کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جارہا ہے کہ سڑک کی توسیع کر رہے ورکروں کے ساتھ مارپیٹ کی جائے اس کے بعد میں سنبھال لوں گا۔ وہاں گاڑیوں کو بلاک نہیں کیا جا سکتا، یہ غیر قانونی ہے۔ لیکن اگر پولیس کام روکنے آئی تو میں پولیس کو پکڑ کر ماروں گا۔' وزیر کی تقریر سن کر گاؤں والوں کو بھی تالیاں بجاتے سنا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی موت ہر وزیراعلیٰ کا سوال

ضلع بی جے پی کے آرگنائزنگ صدر موہن اڈک نے کہاکہ انوبرتا منڈل نے پولس سے مار پیٹ کرنے کا کلچر شروع کیاتھا۔ اب دیگر ترنمول لیڈر بھی اس روایت کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ریاستی وزیر نے یہ بھی شکایت کی کہ مرکزی حکومت کے سرفیس ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سے بار بار کہنے کے باوجود، وہ سب وے کی تعمیر کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا یا جارہے۔تاہم ریاستی وزیر کے اس بیان پر ترنمول کانگریس نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔West Bengal Minister Becharam Manna Threaten Police

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.