ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی موت ہر وزیراعلیٰ کا سوال

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 8:56 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی موت ہر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اس کی جانچ ہونی چاہئےCM Mamata Banerjee

سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی موت ہر وزیراعلیٰ کا  سوال
سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی موت ہر وزیراعلیٰ کا سوال

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی ان دنوں میگھالیہ کے دورے پر ہیں۔میگھالیہ میں سیاسی تنظام ترنمول کانگریس کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے مقامی سیاسی رہنماوں کو لے کر پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔West Bengal CM Mamata Banerjee Ask How Lalan Sheikh Died In CBI Custody

پریس کانگریس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی پراسرار موت پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔سی بی آئی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ للن شیخ کی موت پر بے حد افسوس ہے ۔شیخ کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیاگیا تھا۔لیکن کسی کی لاپرواہی کے سبب اس کی موت ہوگئی ۔للن شیخ کی موت کے بعد اس کی فیملی کا کیا ہوگا۔

غورطلب ہے کہ بیربھوم ضلع کے رامپورہاٹ تھانہ کے باگٹوی میں دس لوگوں کو زندہ جلانے کے معاملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ لالہ شیخ کی سی بی آئی حراست میں موت ہو گئی۔ مرکزی خفیہ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ لالہ شیخ نے باتھ روم میں گلے میں تولیہ ڈال کر خودکشی کر لی۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بگٹوئی قتل عام کی وجہ سے ریاستی سیاست میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ یہ واقعہ 21 مارچ کی رات کو پیش آیا تھا۔ترنمول لیڈر اور بارسال گاؤں پنچایت کے نائب پردھان بھدو شیخ کو شرپسندوں نے بم مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر اس قتل کا بدلہ لینے کے لئے اس گاؤں میں جوابی حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Who Is The Real Pappu اصلی پپو کون؟ معیشت کی زبوں حالی پر ٹی ایم سی رہنما مہوا موئترا کا حکومت سے سوال

رات کے اندھیرے میں بدمعاشوں نے گاؤں کے کئی گھروں کو آگ لگا دی۔ گاؤں کے 10 سے 12 گھر جل گئے۔ آگ لگنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ان میں سے سات ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ اس کے علاوہ مزید دو افراد کو شدید زخمی حالت میں جائے وقوع سے بچا لیا گیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں رامپورہاٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں چند دنوں کے بعد دونوں کی موت ہوگئی۔ West Bengal CM Mamata Banerjee Ask How Lalan Sheikh Died In CBI Custody

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.