ETV Bharat / entertainment

بلاک آؤٹ 2024: فلسطینیوں کی حالت زار سے لاتعلقی پر فلمی ستاروں کو اَن فالو اور بلاک کرنے کی مہم - Blockout 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 1:27 PM IST

بلاک آؤٹ ایک طرح کی تحریک ہے، جس میں مشہور شخصیات کو غزہ جنگ پر کچھ نہ بولنے کی وجہ سے اَن فالو اور بلاک کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے بعد بلاک آؤٹ 2024 کی فہرست میں شاہ رخ خان سے لے کر دیپیکا پڈوکون تک کئی مشہور شخصیات کے نام شامل ہیں۔

Blockout 2024
بلاک آؤٹ 2024 (Photo: Etv Bharat)

ممبئی: بلاک آؤٹ 2024 کی فہرست میں مزید مشہور شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔ حال ہی میں عالیہ بھٹ، پرینکا چوپڑا اور ویراٹ کوہلی کے نام 'بلاک آؤٹ 2024' کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق، بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو بلاک آؤٹ 2024 کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ہالی ووڈ گلوکار اور پرینکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کا نام بھی شامل ہے۔

بلاک آؤٹ کیا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاک آؤٹ لسٹ 2024 ایک قسم کی تحریک ہے، جس میں مشہور شخصیات کو اسرائیل فلسطین تنازع پر خاموشی اختیار کرنے پر اَن فالو اور بلاک کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ ٹک ٹاک پر شروع کیا گیا بلاک آؤٹ سوشل میڈیا صارفین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ان مشہور شخصیات کو اَن فالو اور بلاک کریں جو سماجی مسائل، خاص طور پر غزہ جنگ بندی کو حل کرنے کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرتے ہیں۔

بلاک آؤٹ وہ ہے جسے غزہ کے بحران پر خاموشی اختیار کرنے پر مشہور شخصیات کی ملی بھگت سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا، جس میں ٹیلر سوئفٹ، بیونس، ڈریک، ہیری اسٹائلز، آریانا گرانڈے اور آئرن مین اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 'بلاک آؤٹ 2024' تحریک میں بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے مشہور شخصیات کو 'بلاک' کیا ہے جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ اسرائیل حماس تنازع کے دوران فلسطینی عوام کی حالت زار سے لاتعلق ہیں۔ حال ہی میں بلاک آؤٹ ناؤ نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ اور مشہور شخصیات کے نام جاری کیے ہیں، جن میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، باجی راؤ مستانی کی جوڑی دپیکا پڈوکون-رنویر سنگھ کے نام بھی شامل کیے گیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.