ETV Bharat / state

BJP MLA Seen With Sword In Asansol آسنسول میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کی تلوار کے ساتھ کرتب بازی

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 2:27 PM IST

بردوان ضلع کے آسنسول کے کلٹی تھانہ علاقے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی اجے پدار رام نومی اکھاڑہ کے موقعے پر تلوار لے کر سٹرکوں پر کرتب کرتے ہوئے نظر آئے۔ جہاں ایک طرف کانگریس اور سی پی آئی ایم نے اس معاملے پر سخت مذمت کی ہے، وہیں دوسری طرف رکن اسمبلی نے کہا کہ کسی تقریب میں ہتھیاروں کی نمائش کوئی جرم نہیں ہے۔

آسنسول میں بی جے پی کے رکن اسمبلی تلوار کے ساتھ نظر آئے
آسنسول میں بی جے پی کے رکن اسمبلی تلوار کے ساتھ نظر آئے

آسنسول میں بی جے پی کے رکن اسمبلی تلوار کے ساتھ نظر آئے

آسنسول :مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع اور ہگلی میں رام نومی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران تشدد معاملے کی تفتیش ابھی مکمل بھی نہیں ہوئی ہے کہ بردوان ضلع کے آسنسول کے کلٹی تھانہ علاقے میں بی جے پی کے رکن اسمبلی اجے پدار رام نومی اکھاڑہ کے موقعے پر تلوار لے کر سٹرکوں پر کرتب کرتے ہوئے نظر آئے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی کی اس حرکت پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آسنسول کے کلٹی تھانہ علاقے میں رام نومی اکھاڑہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس تقریب میں بی جے پی کے رکن اسمبلی اجے پدار مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اسی درمیان بی جے پی کے رکن اسمبلی اپنے ہاتھوں میں تلوار لے کر سڑکون پر اتر آئے اور کرتب دیکھانے لگے۔اسی درمیان وہاں موجود لوگوں نے متنازع نعرہ بازی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:Swami Yeshweer Maharaj مسلمان اپنا نام تبدیل کر کے ملازمت کر رہے ہیں، سوامی یشویر مہاراج کی زہر افشانی

تاہم بی جے پی کے رکن اسمبلی نے ہتھیاروں کی نمائش کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام دیوی دیوتاؤں کے ہاتھ میں ہتھیار ہیں۔ ہتھیاروں کی بھی پوجا کی جاتی ہے۔ کلٹی کے علاقے میں ایک پرانی روایت، ہنومان جینتی کے بعد اتوار کو کلٹی میں رام نوامی اکھاڑہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں راون دہن کا بھی اہتمام کیا جاتاہے۔ چھوٹے چھوٹے اکھاڑے مختلف علاقوں سے آتے ہیں اور ایک بڑے اکھاڑے کے جلوس میں شامل ہو کر شہر کا چکر لگاتے ہیں۔اکھاڑے کے دوران اس سے زیادہ کچھ ہوا بھی نہیں۔ دوسری طرف ضلع پولیس انتظامیہ نے بھی واقعے کی مکمل رپورٹ اکٹھی کرنا شروع کر دی ہے۔ضلع انتظامیہ نے اس سلسلے میں کچجھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.