ETV Bharat / state

Swami Yeshweer Maharaj مسلمان اپنا نام تبدیل کر کے ملازمت کر رہے ہیں، سوامی یشویر مہاراج کی زہر افشانی

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 9:25 AM IST

اپنے متنازعہ بیانوں اور بے بنیاد دعوؤں کی بناء پر میڈیا میں سرخیوں میں رہنے والے مظفرنگر کے سوامی یشویر مہاراج نے مسلمانوں کے تعلق سے ایک دفعہ پھر سے زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کے دہلی اور ہریانہ میں لاکھوں مسلمان اپنا نام تبدیل کر کے ہندو نام بتاکر ملازمت کر رہے ہیں۔

سوامی یشویر مہاراج کی زہر افشانی
سوامی یشویر مہاراج کی زہر افشانی

سوامی یشویر مہاراج کی زہر افشانی

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سینکڑوں مسلمانوں کو ہندو مذہب میں واپسی کا دعوی کر کے سرخیاں بٹورنے والے سوامی یشویر مہاراج آج ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچے۔انہوں نے میڈیاکے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے زہر افشانی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اور ہریانہ میں مسلمان اپنا مذہب تبدیل کر کے رہ رہے ہیں اور ملک کے کئی سرکاری محکموں میں اپنا نام تبدیل کر کے ہندو ناموں کی بنیاد پر ملازمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی ماہ تک اس پر تحقیق کی اور بہت سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شواہد 4 دن بعد منظر عام پر لائیں گے۔

یوگ سادھنا یشویر آشرم کے مہاراج سوامی یشویر نے بتایا کہ دہلی اور ہریانہ میں ایسے لاکھوں لوگ ہیں جو اپنا نام ہندو رکھتے ہیں لیکن اصل میں وہ مسلمان ہیں، ان کے رسم و رواج،تہذیب و ثقافت سب چیزیں ان میں مسلمانوں کی پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی ہو یا آخری رسومات کی ادائیگی یہ تمام تر چیزیں اسلامی طریقہ کار سے انجام دی جاتی ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ ہندو سماج اور حکومت کو دھوکا دینے کے ساتھ فوائد حاصل کرنے کے لیے اس طرح کا کام کر رہے ہیں۔


مزید پڑھیں:Swami Yeshweer Maharaj مولانا ارشد مدنی سے مناظرہ کے لئے سوامی یشویر مہاراج دیوبند جائیں گے


یشویر مہاراج نے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جائے،ان کے بیان کے مطابق اس پورے واقعہ کی جانکاری ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کو بھیج دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ اس معا ملہ پر تحقیقات کرے گی اور ایسے لوگوں کے خلا فسخت کاروائی کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس، دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن، سرکاری ہسپتال یا پھر ہریانہ کے کئی اہم محکموں میں وہ اپنا اصل نام تبدیل کر کے ہندو نام بتا کر ملازمت کر رہے ہیں،ان کے بیان کے مطابق یہ ایک سازش ہے اور اس سازش مییں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.