ETV Bharat / state

سورو گنگولی تریپورہ ٹورازم کے برانڈ ایمبیسیڈر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 4:06 PM IST

سورو گنگولی تریپورہ ٹورازم کے برانڈ ایمبیسیڈر
سورو گنگولی تریپورہ ٹورازم کے برانڈ ایمبیسیڈر

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر رہے سابق کرکٹ کپتان سورو گنگولی کو تریپورہ ٹورازم کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے۔Sourav Ganguly Appointed Brand Ambassador

کولکاتا/ اگرتلہ:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے گزشتہ روز تریپورہ کے اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر تریپورہ ٹورازم کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر تریپورہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کئے۔ انہوں نے منگل کو گومتی ضلع کے چابیمورا اور اگرتلہ کے مشہور اجینتا محل میں سیاحت کے لیے کچھ پبلسٹی ویڈیوز شوٹ کیے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر گنگولی نے کل رات وزیر اعلیٰ مانک ساہا سے ملاقات کی اور تریپورہ میں سیاحت کو فروغ دینے اور کرکٹ کی ترقی پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ ڈاکٹر ساہا نے کہاکہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے تریپورہ ٹورازم کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی ہماری پیشکش کو قبول کیا ہے۔

ریاستی وزیر سیاحت سشانت چودھری نے کہا کہ اس کا مقصد دنیا بھر سے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ان کی (سورو گنگولی کی) وسیع مقبولیت اور اثر کا استعمال کرتے ہوئے تریپورہ میں سیاحت کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منوج واجپائی بنگلہ فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند

ریاستی حکومت کی درخواست پر انہوں نے گزشتہ مئی میں تریپورہ ٹورازم کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی تریپورہ کے برانڈ ایمبیسڈربننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.