ETV Bharat / state

منوج واجپائی بنگلہ فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 10:28 AM IST

Updated : Dec 12, 2023, 5:38 PM IST

بالی ووڈ کے سنجیدہ اداکار منوج واجپائی نے کولکاتا میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ وہ بنگلہ فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔بس ایک اچھی کہانی کا انتظار ہے۔ Actor Manoj Vajpayee In Kolkata

منوج واجپائی بنگلہ فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند
منوج واجپائی بنگلہ فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند

منوج واجپائی بنگلہ فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند

کولکاتا: یہ پہلا موقع ہے جب منوج واجپائی کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نظر آئے اور وہیں سے بنگالی فلموں میں اداکاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار نے کہا کہ ہندی کے علاوہ تامل اور تلگو زبان کی فلموں میں کام کرچکا ہوں ۔ٹھیک دوسری زبان کی فلموں کی طرح بہترین بنگالی فلمیں دیکھنا پسند کرتا ہوں ہے۔بنگلہ فلموں کی اچھی بات یہ ہے کہ کچھ کچھ سمجھ جاتا ہوں ۔

29 ویں کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‌ کے ساتویں دن منوج واجپائی نے نندن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سنیما، تھیٹر اور ویب سیریز کے بارے میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو زبان کی کئی فلموں میں کام کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بنگالی فلم میں کام کریں گے ۔اس پر انہوں نے کہا کہ بنگلہ زبان تمل، تیلگو کے مقابلے میں بہت آسان ہے۔ اس لیے میں بنگالی زبان کی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں، اگر کوئی ہدایت کار مجھے موقع دے۔

آپ نے بنگلہ فلمیں دیکھی ہیں؟ منوج نے کہا کہ میں ہندی فلمیں سب سے کم دیکھتا ہوں۔ دوسری زبانوں میں زیادہ فلمیں دیکھتا ہوں۔ بنگالی بھی ہے۔" منوج باجپائی کی ویب سیریز کی فہرست میں 'دی فیملی مین'، 'سیکرٹس ٹو سیناؤلی'، 'رے' شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آج بھی ویب کو سنسر نہیں کیا گیا۔ ویب کا مستقبل کیا ہے۔اس کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اینیمل نے ورلڈ وائڈ 717.46 کروڑ روپے کمائے

بالی ووڈ کے اداکار نے کہا کہ جب یہ ان کی اداکاری کا آغاز تھیٹر اسٹیج سے ہوا۔ ہمیں تھیٹر انڈسٹری کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔لوگوں کی اس دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے انہوں نے تھیٹر کے بارے میں افسوس کا اظہار کیا۔

Last Updated : Dec 12, 2023, 5:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.