ETV Bharat / state

Mohammad Salim مغربی بنگال میں بدعنوانی معاملات کے تار ایک دوسرے سے جڑے ہیں

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 4:59 PM IST

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ ریاست میں بدعنوانی کی جڑیں زمین کے نیچے کافی گہرائی تک پہنچ چکی ہے۔ جانچ ایجنسیوں کو بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے گہرائی تک جانے کی ضرورت ہے۔ CPIM Leader Mohammad Salim

مغربی بنگال میں بدعنوانی کے تمام معاملات کے تار ایک دوسرے سے جڑے ہیں
مغربی بنگال میں بدعنوانی کے تمام معاملات کے تار ایک دوسرے سے جڑے ہیں

کولکاتا:مغربی بنگال میں مویشی اسمگلنگ، کوئلہ اسمگلنگ، ایس ایس سی اور ٹیٹ کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے انکشافات کے بعد حکمراں جماعت کے چند رہنماوں کے رول پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ CPIM Leader Mohammad Salim Slam CM Mamata Banerjee Over Corruption

اسی درمیان سی پی آئی ایم اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ریاست کے تمام اضلاع میں ترنمول کانگریس کے خلاف بڑے پیمانے پر تحریک چلا رکھی ہے۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ ریاست میں بدعنوانی کی جڑیں زمین کے نیچے کافی گہرائی تک پہنچ چکی ہے۔جانچ ایجنسیوں کو بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے گہرائی تک جانے کی ضرورت ہے۔

محمد سلیم نے کہاکہ مغربی بنگال میں بدعنوانی کے تمام معاملے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ایک کی گھتی سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسرے معاملے کا تار سے جڑتا جارہا ہے۔ تمام معاملوں میں ایک ہی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنان کے ملوث ہو نے کی بات سامنے آ رہی ہے۔

  • পশ্চিম বর্ধমানের রানীগঞ্জে সাংবাদিকদের মুখোমুখি সিপিআই(এম) রাজ্য সম্পাদক @salimdotcomrade
    (2/2) pic.twitter.com/XaLCIrtJNJ

    — Abin Ⓜ️ (@TweetMitro) November 17, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہاکہ مویشی اسمگلنگ معاملے کی تفتیش جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے توں توں انوربرتا منڈل اور اس کے ساتھیوں کی غیرقانونی طریقے سے کمائی ہوئی دولت کا خلاصہ ہو رہا ہے۔اسی درمیان اب لاٹری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammad Salimبدعنوانی میں ملوث ترنمول کی حکومت اکھاڑ پھینکنا چاہیے

ان کا کہنا ہے کہ انروبرتا منڈل اور مویشی اسمگلنگ کے ماسٹر مائنڈ انعام الحق لاکھوں لاکھوں روپے کے لاٹری جیتے ہیں۔کسی کو معلوم ہے کہ یہ لاٹری کمپنی کس کی ہے اور کون چلا رہا ہے۔بدعنوانی کے تمام معاملات کی جانچ کے لئے ای ڈی اور سی بی آئی کو اضافی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے۔کیونکہ مغربی بنگال پولیس سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما نے مزید کہاکہ انتخابات آتے ہی سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے نام پر عام لوگوں کو ڈرانے کی سیاست شروع ہو جاتی ہے۔ CPIM Leader Mohammad Salim Slam CM Mamata Banerjee Over Corruption

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.