ETV Bharat / bharat

اس گاؤں میں شرابیوں کا تلک لگا کر کیا جا رہا ہے شاندار استقبال - Welcome to Drunkards

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 1:54 PM IST

Updated : May 23, 2024, 2:16 PM IST

چھندواڑہ ضلع کی سوسر تحصیل کے رنگاری گاؤں میں شرابیوں کو تلک لگا کر عزت دی جا رہی ہے۔ آخر شرابیوں کی عزت کیوں کی جا رہی ہے تلک لگا کر مہمان نوازی کیوں کی جا رہی ہے؟ جاننے کے لیے آخر تک پڑھیں۔

شرابیوں کو تلک لگا کرشاندار اندازمیں اسقبال کیاجارہا ہے
شرابیوں کو تلک لگا کرشاندار اندازمیں اسقبال کیاجارہا ہے (etv bharat)

چھندواڑہ: سوسر تحصیل کے رنگاری گاؤں میں کمپوزٹٍ شراب کی دکان کو ہٹانے کے لیے گاؤں والے تقریباً 15 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ پیر کو دیہاتیوں نے تحصیل دفتر میں احتجاج کیا۔ منگل کی رات گاؤں والوں نے شراب کی دکان کے سامنے بھجن کیرتن بھی کیا، تاکہ گاؤں کی شراب کی دکان کہیں اور کھولی جائے۔ لیکن ٹھیکیدار اور انتظامیہ کی جانب سے نظرانداز کر نے پر اب گاؤں والوں نے شراب کی دکان ہٹانے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ جس میں شراب خریدنے کے لیے آنے والے لوگوں کو تلک لگا کر آرتی کی جا رہی ہے، تاکہ وہ شرمندگی محسوس کریں اور شراب کی دکان پر نہ آئیں۔

کانگریس لیڈر بھگوت مہاجن نے بتایا کہ "رنگاری ایک گاؤں ہے جس میں روحانی نظریہ ہے۔" گاؤں کے لوگ کافی عرصے سے یہاں نشہ چھوڑنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ گاؤں میں شراب کی دکان کھلنے سے گاؤں والے ناراض ہیں۔ اسے کسی اور جگہ کھولنے کے لیے کئی درخواستیں دی گئیں۔ لیکن انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ اس کے لیے اب گاؤں والوں نے انوکھا احتجاج اپنایا ہے۔ جیسے ہی لوگ شراب کی دوکان سے بوتل خرید کر باہر آتے ہیں تب گاوں والوں نے تلک لگانا شروع کر دیا۔ گاوں والوں کے استقبال سے شرابی شرمندہ ہونے لگے اور کئی شرابی دکان سے بھاگتے بھی نظر آئے۔

مزید پڑھیں:لاش کی بے حرمتی، پوسٹ مارٹم ہاؤس میں چوہوں نے لاش کی آنکھیں اور انگوٹھا کھا لیا، چہرا بھی نوچ لیا - RAT TERROR IN POST MORTEM HOUSE

رنگاری اور سونسر میں شراب کی دو دکانیں کھولنے کی مسلسل مخالفت ہو رہی ہے۔ سوسر کے ایم ایل اے وجے چورے بھی گاؤں والوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے تھے، دو دن پہلے ایم ایل اے نے گاؤں والوں کے ساتھ ایس ڈی ایم کے دفتر میں مظاہرہ کیا تھا۔ جب ایس ڈی ایم میمورنڈم لینے نہیں آئے تو ایم ایل اے نے ایس ڈی ایم کو انتباہ بھی دیا کہ جو ایس ڈی ایم ڈھائی لاکھ لوگوں کے منتخب نمائندے سے نہیں مل سکتا ہے اسے ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ سونسر ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے اے ڈی او جی ایل مراوی نے کہا، "گاؤں میں کمپوزٹ شراب کی دکان محکمہ کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق کھولی گئی ہے۔ گاؤں والوں کے احتجاج کے دوران کوئی واقعہ پیش نہ آئے اس کے لیے نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

Last Updated : May 23, 2024, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.