ETV Bharat / state

بی جے پی کا بنگال ضمنی انتخابات کے دوران مرکزی فورس تعینات کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 10:44 PM IST

بی جے پی کے پانچ رکنی وفد نے مغربی بنگال میں بھوانی پور سمیت تین سیٹوں پر 30 ستمبر کو ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے تینوں سیٹوں پر منصفانہ انتخابات کرانے اور مناسب تعداد میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کا بنگال ضمنی انتخابات کے دوران مرکزی فورس تعینات کرنے کا مطالبہ
بی جے پی کا بنگال ضمنی انتخابات کے دوران مرکزی فورس تعینات کرنے کا مطالبہ

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی قیادت میں بدھ کو بی جے پی ایم پی لاکٹ چٹرجی، بی جے پی لیڈر سپن داس گپتا، میڈیا کو انچارج سنجے میوکھ اور مغربی بنگال بی جے پی لیڈر ششر باجوریا نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات کے تعلق سے میمورنڈم پیش کیا۔

الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں نندی گرام سیٹ سے ہارنے کے بعد ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اندر مایوسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بنرجی کو بھوانی پور سے شکست کا خوف ستارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ریاست کی سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرکے انتخابات کومتاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سنگھ نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما اور کارکن بی جے پی کارکنان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ علاقے میں ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے باوجود بنرجی کے ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن سے اس کے تعلق سے فوری کارروائی کرنے اورپارٹی امیدوار پرینکا ٹبریوال سمیت پارٹی کے کارکنان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بنرجی کے خلاف بی جے پی نے بھوانی پور سے ٹبریوال کو میدان میں اتارا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب میں ممتا کا کوئی مقابلہ نہیں: فرہاد حکیم

دراصل حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بنرجی نندی گرام سے قریبی مقابلے میں بی جے پی کے سویندو ادھیکاری سے الیکشن ہارگئی تھیں۔ ایسے میں ضمنی انتخاب ان کے لئے بہت اہم ہے۔ وزیراعلیٰ بنے رہنے کے لئے بنرجی کا الیکشن جیتنا ضروری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.