ETV Bharat / state

Making Issue Of Kashmir Files : فلم کشمیر فائلز کو موضوع بناکر کیجریوال کا قتل کرانا چاہتی ہے بی جے پی: فیصل لالا

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 7:53 PM IST

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر بی جے پی کارکنان کی جانب سے حملے کے خلاف ریاست اترپردیش کے رامپور میں عام آدمی پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کرکے مرکزی مودی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Making Issue Of Kashmir Files

Aap protest against bjp govt
عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر بی جے پی کارکنان کی جانب سے حملے کے خلاف ریاست اترپردیش کے رامپور میں عام آدمی پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ Aap protest against bjp govt کرکے مرکزی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر حملے کے خلاف عام آدمی پارٹی نے رامپور میں احتجاجی مظاہرہ کرکے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سٹی مجسٹریٹ نے نینی تال ہائی وے پر پہنچ کر میمورنڈم لیا۔ Aap protest against bjp govt

ویڈیو

اس دوران عام آدمی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق امیدوارِ اسمبلی فیصل خان لالا نے کہا کہ کشمیر اور کشمیری پنڈتوں کے نام پر سیاست کرکے بی جے پی کے لوگ نہ صرف ملک میں فساد کرانا چاہتے ہیں بلکہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے قتل کی خطرناک سازشیں رچ رہے ہیں۔ فیصل لالا نے سٹی مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے سے پہلے اس کو پڑھتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک بھارت میں جس طرح آج بی جے پی کی شہہ پر غنڈے جمہوریت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اس سے پوری دنیا میں بھارت کا مذاق اڑ رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی مقبولیت سے گھبراکر گزشتہ روز جس طرح ایک نفرت پھیلانے والی فلم کشمیر فائلز کی حمایت کرتے ہوئے ہندوستان کی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر بی جے پی رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ اور ان کے غنڈوں نے پولیس کی نگرانی میں جان لیوا حملہ کیا۔ اس سے نہ صرف دہلی پولیس سوالوں کے گھیرے میں ہے بلکہ کیجریوال جی سے مودی حکومت کی عداوت بھی واضح طور پر نظر آتی ہے۔ Aap protest against bjp govt
میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی مانگ ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کیجریوال کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ سمیت ان کے حامی غنڈوں پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے نہیں تو عام آدمی پارٹی بڑے احتجاج کے لئے مجبور ہوگی۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں عام آدمی پارٹی کے مقامی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.