ETV Bharat / state

SDPI Protest against Inflation in Delhi: ایس ڈی پی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 5:27 PM IST

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے دہلی ریاستی صدر ڈاکٹر آئی اے خان کی صدارت میں دہلی ریاستی کارکنان کے ساتھ جنترمنتر پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ SDPI Protest against Inflation in Delhi

ایس ڈی پی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا
ایس ڈی پی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کررہی ہے۔ SDPI Protest against Inflation۔ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر ڈاکٹر آئی اے خان نے کہا کہ اگر مہنگائی اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی تو ملک بھر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے احتجاج میں مزید تیزی آئے گی اور کہا کہ جب بی جے پی اپوزیشن میں ہوتی ہے تو مہنگائی پر بڑا سوال اٹھاتی ہے لیکن جب اقتدار میں آتی ہے تو ذمہ داری اپوزیشن کو بتاتی ہے۔

مذکورہ پارٹی دہلی کے ریاستی نائب صدر شاہین کوثر نے کہا کہ ملک کے لوگ بھوک اور غربت سے مسلسل لڑ رہے ہیں اور نوجوانوں میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے اور مودی حکومت ذات پات کے نام پر مسلسل سیاست کر رہی ہے۔ دہلی کے ریاستی خزانچی فرید احمد نے کہا کہ مودی حکومت مسلسل عام آدمی کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔اس احتجاج کے دوران ریاست دہلی کے ریاستی کنوینر عبدالقادر شعیب احمد اور ریاستی سکریٹری ہاشم ملک اور تمام اضلاع کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور مہنگائی، بھوک، بے روزگاری اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے نعرے لگائے اور کہا کہ اگر پٹرول، ڈیزل اور مہنگائی کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی تو پورے ملک میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی تحریک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.