ETV Bharat / state

Uncle Kills Nephew: میرٹھ میں جائیداد کو لے کر چاچا نے کیا بھتیجے کا قتل

author img

By

Published : Apr 24, 2022, 9:46 PM IST

Updated : Apr 24, 2022, 10:01 PM IST

میرٹھ کے برہم پوری علاقے میں ایک نوجوان کو سرے عام چاقو ماردیا گیا۔ وہیں موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ Uncle Kills Nephew over Property in Meerut

میرٹھ میں جائداد کو لے کر چاچا نے کیا بھتیجے کا قتل
میرٹھ میں جائداد کو لے کر چاچا نے کیا بھتیجے کا قتل

میرٹھ میں آج تھانہ برہم پوری علاقے کے انجم پلیس کے باہر ایک نوجوان کو سرے عام چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ قتل کا واقعہ سامنے آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے شدید طور پر زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ پولیس قاتلوں کی تلاش میں مصروف ہے۔Uncle Kills Nephew over Property in Meerut

میرٹھ میں جائیداد کو لے کر چاچا نے کیا بھتیجے کا قتل

میرٹھ میں رشتوں کے خون کا آج ایک اور واقعہ سامنے آیا جہاں جائیداد کے تنازع میں چاچا نے دو لوگوں کے ساتھ مل کر اپنے بھتیجے ساجد کا سرے عام قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ سرعام قتل کی اس واردات سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر شدید زخمی ساجد کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

پولیس کے اعلیٰ افسران کے مطابق ساجد کا اپنے چاچا کے ساتھ جائیداد کا کچھ جھگڑا بتایا جا رہا جس کی وجہ سے چاچا نے ساجد کا قتل کر دیا۔ پولیس تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے اور قاتلوں کو جلد گرفتار کر نے کی بھی بات کہہ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: قتل کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے احتجاج

Last Updated :Apr 24, 2022, 10:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.