ETV Bharat / state

میرٹھ: قتل کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے احتجاج

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 3:55 AM IST

میرٹھ میں آزاد سماج پارٹی کے کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر نوجوان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ایک میمورنڈم یوپی گورنر کے نام پیش کرتے ہوئے جلد از جلد انصاف دلانے کی بات بھی کہی۔

protest for arrest of murder accused in meerut uttar pradesh
میرٹھ میں قتل کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں آزاد سماج پارٹی کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

میرٹھ میں قتل کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے احتجاج

خیال رہے کہ میرٹھ میں 25 جنوری کو صدر تھانا علاقے کے آبو نالے سے آکاش پاس کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ لیکن ابھی تک پولیس اس کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر پائی ہے، جس کی وجہ سے آکاش کے گھر والوں نے دو روز قبل احتجاج کر جلد از جلد ملزمین کو گرفتار کر نے کی مانگ کی تھی۔ اس کے باوجود ابھی تک پولیس کی جانب سے اطمینان بخش کارروائی نہ ہونے و قاتلوں کو گرفتار نہیں کیے جانے سے آزاد سماج پارٹی کے کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

protest for arrest of murder accused in meerut uttar pradesh
میرٹھ میں قتل کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے احتجاج

یہ بھی پڑھیں: 'غیر جانبدار صحافیوں کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کر سکتا'

protest for arrest of murder accused in meerut uttar pradesh
میرٹھ میں قتل کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے احتجاج

اس احتجاج کے دوران آزاد سماج پارٹی کے کارکنان نے پولیس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمین جلد گرفتار نہیں کیے گئے تو وہ پولیس کے خلاف تحریک چلاکر انصاف کی لڑائی لڑنے سے بھی پیچھے نہیں رہیں گے۔

protest for arrest of murder accused in meerut uttar pradesh
میرٹھ میں قتل کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے احتجاج
protest for arrest of murder accused in meerut uttar pradesh
میرٹھ میں قتل کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے احتجاج

اترپردیش میں جس طرح سے جرائم کا گراف بڑھ رہا ہے اس کو دیکھ کر تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ حکومت کی ناکامی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد جرائم پر قابو پائے تاکہ عوام سکون سے رہ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.