ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Madrasa Survey مظفر نگر میں مدارس کا سروے شروع مدرسہ محمودیہ سمیت بارہ مدرسوں کا سروے کیا گیا

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 8:11 AM IST

مظفر نگر میں مدارس کا سروے شروع مدرسہ محمودیہ سمیت بارہ مدرسوں کا سروے کیا گیا
مظفر نگر میں مدارس کا سروے شروع مدرسہ محمودیہ سمیت بارہ مدرسوں کا سروے کیا گیا

مظفر نگر میں مدارس کا سروے شروع ہوچکا ہے۔ مدرسہ محمودیہ سمیت تیرہ مدرسوں کا سروے کیا گیا ہے جس میں بارہ غیر تسلیم شدہ مدارس ہیں۔ جب کہ ایک ہی مدرسہ ایسا ہے جو حکومت سے تسلیم شدہ ہے۔ Survey of Madrasas in Muzaffarnagar

مظفر نگر: اتر پردیش حکومت کی طرف سے تمام اضلاع کے مدارس کے سروے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ اسی سلسلے میں بدھ کے روز مظفر نگر ضلع میں ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے مظفر نگر ضلع میں مدارس کے سروے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ کے ذریعہ مدرسوں کے سروے کے لیے ضلع اقلیتی افسر میتری رستوگی، نائب تحصیلدار شردھا گپتا، دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔ Survey of Madrasas started in Muzaffarnagar

مظفر نگر میں مدارس کا سروے شروع مدرسہ محمودیہ سمیت بارہ مدرسوں کا سروے کیا گیا

یہ بھی پڑھیں:

جانکاری دیتے ہوئے ضلع اقلیتی افسر میتری رستوگی نے بتایا کہ آج سے ضلع میں غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک انتظامیہ کے پاس ضلع میں غیر تسلیم شدہ مدارس کی کوئی فہرست نہیں ہے۔ جو بھی مدرسہ ہے۔ ان سب کو نشان زد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں آج سے غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے شروع ہو گیا ہے۔ اور اب تک ایسے 13 مدارس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک ہی تسلیم شدہ مدرسہ ہے۔

مظفر نگر میں مدارس کا سروے شروع مدرسہ محمودیہ سمیت بارہ مدرسوں کا سروے کیا گیا
مظفر نگر میں مدارس کا سروے شروع مدرسہ محمودیہ سمیت بارہ مدرسوں کا سروے کیا گیا

یہ بھی پڑھیں:

ضلع اقلیتی افسر میتری رستوگی District Minority Officer Maitri Rastogi نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مظفر نگر ضلع میں ایسے 114 مدارس ہیں جو ضلع انتظامیہ کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ اس دوران سروے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم نے مدرسہ میں ہونے والی آمدنی اور اخراجات، طلبہ کی تعداد، مدرسہ میں پڑھنے والے مقامی طلبہ کی تعداد اور بیرونی طلبہ کی تعداد کا حساب لیا ہے اور مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء کو کون سے مضامین پڑھائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مدرسہ میں پڑھنے والے طلبہ کا تناسب کیا ہے، ٹیم ان تمام نکات پر سروے کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.