ETV Bharat / bharat

Reaction On Madaris Survey 'ملک کی آزادی، ترقی اور فلاح وبہبود میں مدارس کا اہم رول'

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 9:56 AM IST

ضلع مظفر نگر میں مدارس انتطامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ کسی بھی میدان میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مدارس میں غریب طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ قیام و طعام کا بھی انتظام کیا جاتا ہے، جس کے لئے چندہ جمع کیا جاتا ہے۔Reaction On Madaris Survey

مدارس انتظامیہ کا مدارس سروے پر ردعمل
مدارس انتظامیہ کا مدارس سروے پر ردعمل

مظفر نگر:۔ اُترپردیش حکومت کی جانب سے مدارس کے سروے کے سلسلے میں تمام ضلع ہیڈکوارٹرز کو خط بھیج کر تسلیم شدہ اور غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے لیے کئی اضلاع میں مدارس کا سروے کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی تک مظفر نگر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی تسلیم شدہ اور غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے نہیں کیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے تسلیم شدہ مدارس اور غیر تسلیم شدہ مدارس کی زمینی حقیقت جاننے کی کوشش کی۔Madaris management react on madaris survey in up

مدارس انتظامیہ کا مدارس سروے پر ردعمل

مظفر نگر میں مدارس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2016 کے بعد کسی بھی مدرسہ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ جن افسران کو مدارس کا سروے کرنے کا کام دیا گیا، ان میں سے ایک ضلع اقلیتی سماجی بہبود افسر لکھنؤ میں تین روزہ ٹریننگ پر ہے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، انتظامیہ نریندر بہادر، ایس ڈی ایم صدر اور ڈسٹرکٹ بیسک آفیسر سب کی ایک کمیٹی بنا کر مختلف اضلاع میں 15 اکتوبر تک غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ضلع میں 114 تسلیم شدہ مدارس ہیں جو پرائمری، ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے سرٹیفکیٹ دیتے ہیں، ان میں چند مدارس ایسے ہیں جن کو حکومت کے ذریعے تنخواہ ملتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے تسلیم شدہ مدارس اور غیر تسلیم شدہ مدارس کی زمینی حقیقت جاننے کی کوشش کی۔ اس دوران مدرسہ قدوسیہ زین العابدین کے ناظم محمد طاہر انصاری نے بتایا کے ہمارا مدرسہ اترپردیش مدرسہ بورڈ سے تسلیم شدہ ہے، ہمارے مدرسہ میں ہندی، انگلش، سائنس اور عربی کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے، اس سے پہلے مدارس میں صرف اردو اور عربی کی تعلیم دی جاتی تھی۔ مدارس میں صرف دینی تعلیم ہی دی جاتی تھی۔ جب سے مدارس میں جدید تعلیم دی جانے لگی ہے، بچے مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو دیا جانے والا سرٹیفیکیٹ اترپردیش حکومت کی طرف سے تصدیق شدہ نہیں تھا، لیکن جب سے مدارس جدید ہوئے ہیں بچوں کو ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کی طرح سرٹیفکیٹ اور مارکشیٹ دی جاتی ہیں، جدیدیت کی وجہ سے مدارس میں زیرتعلیم طلبہ اب کسی بھی شعبے میں اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Points Of Madarsa Survey جانیے: کن نکات پر ہوں گے مدارس کے سروے



وہیں مدرسہ تحفیظ القرآن کے ناظم قاری ذاکر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مدرسہ کا قیام سنہ 2012 میں ہوا۔ یہ مدرسہ ضلع مظفر نگر کے گاؤں نصیر پور میں واقع ہے۔ مدرسے میں قرآن و حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک دینی ادارہ کے ساتھ ساتھ یہاں جدید تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ مدرسہ میں جونیر ہائی اسکول بھی چلتا ہے۔ جو اترپردیش بورڈ نے تسلیم شدہ ہے۔ اسکول میں سیکڑوں بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس مدرسہ میں بھی 300 سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ مدارس میں غریب بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ قیام کا بھی خیال رکھا جاتا ہے اور اس کے لئے لوگوں سے چندہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ سروے صرف بی جے پی حکومت کا سیاسی ایجنڈا ہے، حکومت اپنی منشا کو صاف کرے۔ شروع سے لے کے اب تک مدارس میں کوئی یہ ثابت نہیں کر سکا کہ مدارس میں کوئی غلط سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ مدارس بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کی فکر کرتے ہیں۔ ان مدارس سے وہ انقلابی نوجوان پیدا ہوئے جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.