ETV Bharat / state

شراب مافیا راجو سکسینہ کی جائیداد ضبط

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 6:52 PM IST

رامپور پولیس نے شراب مافیا راجو سکسینہ کی جائداد ضبط کی
رامپور پولیس نے شراب مافیا راجو سکسینہ کی جائداد ضبط کی

غیر قانونی طریقہ سے شراب کا کاروبار کرنے والا شراب مافیا راجیندر سکسینہ عرف راجو سکسینہ ولد رام بہادر ساکن دھمورا کو تھانہ بھوٹ پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی۔

ریاست اترپردیش کے رامپور میں شراب مافیا راجو سکسینہ کی 51 لاکھ 84 ہزار 2 سو 64 روپے کی مالیت کی جائداد پولیس نے ضبط کی ہے۔ یہ کاروائی تھانہ بھوٹ پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کی ہے۔

رامپور پولیس نے شراب مافیا راجو سکسینہ کی جائداد ضبط کی

غیر قانونی طریقہ سے شراب کا کاروبار کرنے والا شراب مافیا راجیندر سکسینہ عرف راجو سکسینہ ولد رام بہادر ساکن دھمورا کو تھانہ بھوٹ پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اس کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق راجیو سکسینہ پر 2020/236 کے تحت دفعہ 3 (1) گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔

پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق وہ شراب کا غیر قانونی کاروبار کرتا تھا۔ راجو سکسینہ نے غیر قانونی شراب کے کاروبار کی مدد سے 51 لاکھ 84 ہزار 264 روپے کے مالیت کی جائداد جمع کی تھی۔

انہوں نے اپنی اہلیہ سمن سکسینہ کے نام بھی کئی جائدادیں رجسٹرڈ کرا دی تھیں۔

ضلع کلیکٹر کے حکم پر راجو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیا گیا ہے۔

وہیں پولیس نے راجو سکسینہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اس نے گاؤں دھمورا تحصیل ملک میں 20601 ہیکٹیر زمین کا بیع نامہ 31 اکتوبر 2018 کو سمن سکسینہ کے نام کیا تھا۔ جس کی قیمت 9 لاکھ پچاس ہزار روپے ہے۔ اسی طرح دیگر 7 اراضی تھیں۔

پولیس کے مطابق اس کے جرائم کا ریکارڈ انتہائی خراب ہے جس پر آبکاری ایکٹ کے تحت اتراکھنڈ، بجنور اور رامپور میں مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور : ریڈیکو کھیتان لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.