ETV Bharat / state

Azadi Ka Amrit Mahotsav: عارف محمد خان نے کہا کہ اگلے 25 سال تک ہمارا امرت کال ہے

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 10:18 PM IST

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے اتوار کے روز بہرائچ کے روٹری کلب میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اور امرت کال کا ذکر کیا۔ انہوں نے آزادی کے 100 سال مکمل ہونے سے قبل آزادی پسندوں کے خوابوں کی تعبیر کی بھی بات کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بہرائچ: کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان Governor of Kerala Arif Muhammad Khan نے اتوار کے روز بہرائچ کے روٹری کلب میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران انہوں امرت مہوتسو کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی کی بات کو دہرایا اور کہا کہ اگلے 25 سال تک ہمارے امرت کال ہیں۔ Governor of Kerala Arif Muhammad Khan

گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ آزادی کے 100 سال مکمل ہونے سے پہلے ہمیں ان مجاہد آزادی کے خوابوں کو پورا کرنا ہے جنہوں نے آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی جان کی قربانیاں دیں۔ انہی کے قربانیوں کے بدولت آج ہم بھارت میں سر اٹھا کر زندہ ہیں۔ program organized Rotary Club of Bahraich

مزید پرھیں:

انہوں نے بتایا کہ ابھی چند روز قبل وہ روٹری کلب کے پروگرام میں کوچنگ گئے تھے جہاں تنظیم کے لوگوں نے دل کا اسپتال بنایا ہے۔ اس ہسپتال میں جو غریب لوگ ہیں ان کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ میں روٹری کلب سے اسی طرح کے کاموں کی توقع رکھتا ہوں۔ مجھے اس سنٹر کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس قسم کے کام کو مسلسل جاری رکھا جائے۔ روٹری کلب کے زیر اہتمام پروگرام میں کلب کے ممبران اور عہدیداران کو گورنر نے اعزاز سے بھی نوازا۔ا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.