ETV Bharat / state

Arif Mohammed Khan Visit Mahakal Temple: عارف محمد خان نے مہاکال مندر کے درشن کئے

author img

By

Published : Jan 8, 2022, 12:18 PM IST

Updated : Jan 8, 2022, 12:59 PM IST

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان اجین پہنچے Arif Mohammed Khan Visit Mahakal Temple جہاں انہوں نے بھگوان مہاکال کے درشن کرنے کے بعد کورونا سے نجات کی دعا کی۔

Arif Mohammed Khan Visit Mahakal Temple
Arif Mohammed Khan Visit Mahakal Temple

گورنر عارف محمد خان آج صبح بابا مہاکال کے مندر پہنچے اور رسمی طور پر پوجا و ارچنا کی۔عارف محمد خان نے صبح 7.30 بجے ہونے والی بھوگ آرتی میں بھی شرکت کی اور پجاریوں نے انہیں بھوگ آرتی بھی کروائی۔ Kerala Governor Arif Mohammad Khan Attend Bhog Aarti

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان

عارف محمد خان کافی دیر تک اوم نم شیوائے کا جاپ کرتے ہوئے شیو کو عقیدت میں محو نظر آئے۔

کیرالہ کے گورنر جب مہاکالیشور مندر کا دورہ کرنے پہنچے تو پجاریوں نے ان کا استقبال کیا۔ آرتی کے بعد ایس ڈی ایم گووند دوبے اور مہاکال مندر کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر نے انہیں شال، شری پھل اور مہاکال کا پرساد دے کر ان کا استقبال کیا۔

پوجا کے بعد عارف محمد خان نے بتایا کہ انہوں نے بھگوان مہاکال سے کورونا سے نجاب اور ملک کی فلاح و ترقی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ عارف محمد خان اندور میں ایک پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اس سے قبل گورنر اروبندو یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروگرام میں بھی پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے کہا تھا کہ تعلیم ہمیں بہتر انسان بناتی ہے تاکہ ہم اپنی پہچان کر سکیں اور انسانیت کی خدمت کر سکیں۔

Last Updated : Jan 8, 2022, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.