ETV Bharat / state

Demand For Old Pension پرانی پینشن بحالی کو لے کر سرکاری ملازمین نے 27 ہزار کلومیٹر کی رتھ یاترا نکالی

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 8:15 PM IST

پرانی پینشن بحالی کو لے کر سرکاری ملازمین نے 27 ہزار کلومیٹر کی رتھ یاترا نکالی
پرانی پینشن بحالی کو لے کر سرکاری ملازمین نے 27 ہزار کلومیٹر کی رتھ یاترا نکالی

ضلع مظفرنگر میں سرکاری ملازمین نے پرانی پیشن کی بحالی کو لے کر رتھ یاترا نکالی جو 27 ہزار کیلو میٹر کی دوری طے کی ۔ملازمین نے کہاکہ وہ پرانی پنشین کے علاوہ کوچھ بھی نہیں چاہتے ہیں۔

پرانی پینشن بحالی کو لے کر سرکاری ملازمین نے 27 ہزار کلومیٹر کی رتھ یاترا نکالی

مظفرنگر:پرانی پینشن بحالی کو لے کر سرکاری ملازمین نے 27 ہزار کلومیٹر کی رتھ یاترا نکالی۔ جب یہ رتھ یاترا مظفر نگر پہنچی تو 26 ہزار کلومیٹر پوری کر چکی تھی۔ حکومت نے 2004/5 میں سرکاری ملازمین کی برطانوی دور سے چلی آرہی پینشن کو ختم کر دیا تھا اور اس کی عوض میں نئی پینشن اسکیم لاگو کر دی تھی۔

قومی صدر اکھل بھارتیہ جونیئر ہائی اسکول شکشک سنگ اتر پردیش یوگیش تیاگی نے بتایا کہ دراصل ہم جو انگریزوں کے دور سے سرکاری ملازم ہوا کرتے تھے، حکومت کی طرف سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی زندگی تک پنشن ملتی تھی۔ حکومت نے 2005 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے پرانا نظام(پرانی پینشن) کو ختم کر دیا ہے۔ پنشن کا نظام مکمل طور پر اسٹاک مارکیٹ اور سٹے بازی پر مبنی ہے،

انہوںنے کہاکہ ہم اس نئی پنشن سسٹم کے مخالف ہیں ہم چاہتے ہے کی جو سینکڑوں سال سے نظام چل رہا تھا۔وہی نظام بحال کیا جائے۔ ہم بیٹنگ مارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ کی مدد سے اپنی زندگی کے مستقبل کی سرمایہ کاری نہیں کریں گے۔ یہ رتھ یاترا عوامی بیداری ہے، ہم 10 اگست کو رام لیلا میدان دہلی میں ایک بڑی ریلی ہوگی اس ریلی میں ہم مرکزی حکومت کو خبردار کریں گے کہ اگر آپ نے ہمارے ملازمین کے مطالبات نہیں مائے تو 2024 میں ہم اسے سیاسی ایجنڈا بنائیں۔ اس طرح کی صورتحال ہماچل، راجستھان، کرناٹک میں ہوئی ہے،

یہ بھی پڑھیں:Akhilesh Yadav in Meerut اکھلیش یادو آج میرٹھ پہنچے،بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو 2024 کے انتخابات میں بھی اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سفر سے پہلے، ہم نے پوروانچل کے تقریباً 30 اضلاع کا دورہ کیا۔ اس کے بعد یہ رتھ یاترا پچیمانچل میں ہے، اس کے بعد 10 اگست کو ہمارا دہلی پروگرام ہے۔ یہ ہمارا 26000 کلومیٹر کا سفر اب تک پورا ہو چکا اب یہ اختتام پر ہے، یہ سفر 27000 کلومیٹر کا ہے جو دلّی میں اختتام پذیر ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.