ETV Bharat / state

نوئیڈا میں کسانوں کا احتجاج، اب آر پار کی لڑائی کے لئے تیار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 7:53 PM IST

نوئیڈا میں کسانوں کا احتجاج، اب آر پار کی لڑائی کے لئے تیار
نوئیڈا میں کسانوں کا احتجاج، اب آر پار کی لڑائی کے لئے تیار

Farmers Protest In Noida دادری این ٹی پی سی سے متاثر 24 گاؤں کے کسانوں نے نوئیڈا کے سیکٹر-24 میں واقع این ٹی پی سی کی عمارت کا گھیراؤ کیا ہے۔ کسان صبح سے ہی بڑی تعداد میں کسان این ٹی پی سی بھون پہنچے اور نعرے لگائے۔

نوئیڈا میں کسانوں کا احتجاج، اب آر پار کی لڑائی کے لئے تیار

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں ترقی عروج پر ہے. ایسا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے لیکن جن کسانوں کی زمینوں پر ترقی کی بنیاد رکھی گئی وہی اپنے واجبات کے لئے برسوں سے بھٹک رہے ہیں۔ ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔
اس تناظر میں ایک بار پھر این ٹی پی سی میں احتجاج کے دوران کسانوں اور نوئیڈا پولیس کے درمیان معمولی نوک جھونک بھی ہوئی ۔

کسان بار بار اپنے مطالبات کو لے کر مظاہرہ کرتے ہیں لیکن انہیں جھوٹی یقین دہانی کر کر واپس بھیج دیا جاتا تھا۔لیکن اس بار ایسا ہی نہیں ہے کسانوں نے لحاف گدوں کے ساتھ وہیں ڈیرہ ڈال لیا ہے اور آر پار کی لڑائی کا بگل بجا دیا ہے۔ کسانوں کے غصے کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔

کسانوں کے مطالبات کیا ہیں؟
کسانوں کی تحریک کی قیادت کر رہے سکھبیر خلیفہ نے کہا کہ گریٹر نوئیڈا میں دادری کے قریب نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کا بجلی پیدا کرنے کا مرکز ہے۔ اس پلانٹ کو لگانے کے لیے حکومت نے تقریباً 35 سال قبل علاقے کے 23 گاؤں میں زمین حاصل کی تھی۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ اس وقت زمین کے حصول کا معاوضہ نہ ہونے کے برابر تھا۔ یعنی بعض گاؤں میں کم معاوضہ دیا گیا اور بعض گاؤں میں زیادہ معاوضہ دیا گیا۔ تب سے کسان مساوی معاوضہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کسان این ٹی پی سی میں نوکریوں اور ان گاؤں کی ترقی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔اس کا ان کسانوں سے وعدہ کیا گیا تھا۔ اب کسانوں کی ایک بڑی تعداد ان مطالبات کو پورا کرنے کے لیے NTPC کے باہر احتجاج کر رہی ہے۔

اتھارٹی پر احتجاج کرنے پر مجبور: سکھبیر خلیفہ
دوسری طرف کسان پچھلے ایک ہفتے سے سیکٹر 6 میں نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر میں ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ کسان لیڈر اتل یادو نے کہاکہ کسان 10 فیصد آبادی کے لیے پلاٹ دینے، 64.7 فیصد اضافی معاوضے سمیت کئی مطالبات کے لیے مسلسل لڑ رہے ہیں۔ جب تک ہمارے حقوق نہیں مل جاتے، لڑائی جاری رہے گی۔ ہمیں جھوٹے وعدے نہیں چاہیے،

یہ بھی پڑھیں:دہلی فسادات: راہل سولنکی قتل کیس میں دہلی ہائی کورٹ نے دو ملزموں کو ضمانت دی

انہوں نے کہاکہ اب ہم ٹھوس کارروائی چاہتے ہیں، ہم فوری طور پر معاوضہ چاہتے ہیں، ہمیں اپنے پلاٹ چاہیے، ہمیں سہولیات چاہیے اور ہم اس کے لیے اب لڑنے جا رہے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ حصول اراضی کے 50 سال گزرنے کے بعد بھی کسانوں کو ان کا حق نہیں دیا گیا ہے۔ کسان کئی سالوں سے اپنے مطالبات کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اس کے باوجود انصاف کی روشنی کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ جس کی وجہ سے کسان دوبارہ اتھارٹی کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.