ETV Bharat / state

Exclusive Interview With Danish Azad Ansari: دانش آزاد انصاری سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 1:49 PM IST

Exclusive Interview with Danish Azad Ansari
Exclusive Interview with Danish Azad Ansari

اترپردیش میں اس ہفتہ ضمنی الیکشن میں بی جے پی تاریخی کامیابی درج کرنے جارہی ہے کیونکہ عوام و نوجوان اور اقلیتوں کا ہماری پارٹی کے تئیں ایک بھروسے کی امید ہے جس طرح ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور صوبے کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے زمینی سطح پر کام کیا ہے اور اسکیموں کا فائدہ سیدھے بلا کسی تفریق کے عوام کو پہنچا ہے۔ اس سے ایک یقین کا ماحول عوام میں قائم ہے۔ اس طرح کا دعویٰ یوپی کے وزیر دانش آزاد انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

اعظم گڑھ: شدید گرمی کے ساتھ ساتھ اس وقت اعظم گڑھ ضمنی پارلیمانی الیکشن کا پارہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ بھی کر رہی ہیں اور انتخابی تشہیر کے لیے اپنے تمام بڑے لیڈران کو اعظم گڑھ میں مصروف کر دیا ہے جو عوام کے درمیان جاکر انہیں لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں اتر پردیش حکومت کے وزیر دانش آزاد انصاری بی جے پی سے امیدوار دنیش لال یادو نرہوا کے لیے ووٹ مانگنے کے لیے اعظم گڑھ کے مسلم علاقوں میں گھوم رہے ہیں اور ساتھ ہی اقلیتوں کے تئیں اپنی جماعت کے نظریات کو بتا رہے ہیں۔ اس ضمن میں دانش آزاد انصاری سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی بات کی ہے۔ Exclusive Interview with Danish Azad Ansari UP Minister

دانش آزاد انصاری سے خصوصی گفتگو



دانش آزاد انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر اس بار کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی تاریخی کامیابی درج کرنے جارہی ہے کیونکہ عوام و نوجوان اور اقلیتوں کا ہماری پارٹی کے تئیں ایک بھروسے کی امید ہے جس طرح ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور صوبے کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے زمینی سطح پر کام کیا ہے اور اسکیموں کا فائدہ سیدھے بلا کسی تفریق کے عوام کو پہنچا ہے۔ اس سے ایک یقین کا ماحول عوام میں قائم ہے اور جب سے میں عوام کے درمیان جا رہا ہوں تو ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ بی جے پی عوام کے فائدے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس لیے مجھے یقین ہے کہ بی جے پی اعظم گڑھ کے ضمنی الیکشن میں بڑے ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب اکھلیش یادو یہاں سے میدان چھوڑ کر گئے تو انہوں نے عوام کا بھروسہ توڑا ہے۔ عوام اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہی ہے کہ جس کو انہوں نے ووٹ دیا اپنی خدمت کے لیے، وہی یہاں سے چلا گیا۔ اس لیے آج عوام کا کہنا ہے کہ ووٹ انہیں کو دیا جائے گا جو یہاں پر رک کر ان کی فلاح وبہبو کے لیے کام کرے گا اور ایسا کرنے والی صرف بی جے پی پارٹی ہے اور جس طرح سے ہمارے امیدوار دنیش لال یادو نرہوا 2019 کے پارلیمانی الیکشن میں شکست کے بعد عوام کے بیچ بنے رہے اس سے عوام میں ہماری پارٹی کے تئیں یقین میں اضافہ ہوا ہے جو 23 جون کو ووٹ میں تبدیل ہوکر ہمارے امیدوار کو تاریخی کامیابی دلائے گا۔

دانش انصاری نے کہا کہ ہماری حکومت اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور پچھلے بجٹ میں آپ دیکھیں گے کہ بنکروں کے مسائل کے نظر میں رکھتے ہوئے خواہ او ڈی پی کا معاملہ ہو انہیں سبسڈی کے ذریعے بڑھاوا دینے کا کام ہماری حکومت نے کیا ہے۔ اس لیے سبھی سماج کا یقین ہماری حکومت کے تئیں بڑھا ہے جو اعظم گڑھ کے الیکشن میں ووٹ میں تبدیل ہوکر ہمیں جیت دلائے گا. انہوں نے بلڈوز کے ذریعے کارروائی کے تعلق سے کہا کہ اقلیتوں میں کسی بھی طرح کا خوف کا ماحول نہیں ہے اور سب سے محفوظ اتر پردیش میں خود کو سب سے محفوظ اقلیتی طبقہ ہی محسوس کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں انہیں ڈرایا دھمکایا جا رہا تھا ان کی ترقی کے لیے کوئی راہ نہیں تھی اس حکومت میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ان کی ترقی کے دروازے کھل رہے ہیں کسی بھی عام مسلمانوں کو بلا وجہ پریشان نہیں کیا گیا ہے کارروائی انہیں کے خلاف کی گئی ہے جنہوں نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور ہم اپنی عوام کو حفاظت ہر حال میں مہیا کرائیں گے کیونکہ عوام کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مسلسل اقلیتوں کے لیے کام کر رہی ہے چاہے وہ تعلیم کا معاملہ ہو اس بجٹ میں ایک اچھی خاصی رقم صرف اقلیتوں کے اسکالر شپ کے لیے مختص کی گئی ہے مدرسہ جدید کاری کے لیے چار سو 80 کروڑ دیے گئے ہیں، انفرا ڈیولپمینٹ کے لیے ہم نے سینکڑوں روہے دیے ہیں۔ اگر اقلیتوں کو ہر میدان میں مضبوط کرنے کا کام کسی نے کیا ہے تو وہ بی جے پی نے کیا ہے اور میں مسلسل سب سے مل کر باہمی رائے مشورے سے سب کو ترقی کی راہ کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب اکھلیش یادو یہاں سے میدان چھوڑ کر گئے تو انہوں نے عوام کا بھروسہ توڑا ہے۔ عوام اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں کہ جس کو انہوں نے ووٹ دیا اپنی خدمت کے لیے وہی یہاں سے چلا گیا اس لیے آج عوام کا کہنا ہے کہ ووٹ انہیں کو دیا جائے گا جو یہاں پر رک کر ان کے فلاح وبہبو کے لیے کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.