ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Row: عوام کو گیان واپی مسجد معاملہ میں غلط بیان بازی سے پرہیز کرنا چاہیے، دانش انصاری

author img

By

Published : May 22, 2022, 9:41 AM IST

عوام کو گیان واپی مسجد معاملہ میں غلط بیان بازی سے پرہیز کرنا چاہئے، دانش انصاری
عوام کو گیان واپی مسجد معاملہ میں غلط بیان بازی سے پرہیز کرنا چاہئے، دانش انصاری

وزیر مملکت برائے حج اوقاف دانش آزاد انصاری نے گیان واپی مسجد معاملہ پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جذبات میں آکر کسی طرح کی کوئی غلط بیان بازی نہ کریں اور سیاسی رہنماؤں سے بھی یہی اپیل ہے کہ اس مسئلہ پر سیاست نہ کریں۔ Danish Ansari appealed to the people on gyanvapi masjid

لکھنؤ: بنارس میں گیان واپی مسجد میں عدالت کے سروے اور ویڈیو گرافی کے حکم کے مطابق سروے ہونے کے بعد متعدد دعوے کیے گئے ہیں۔ اس پورے معاملے پر اترپردیش کے حج اوقاف کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی اور اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیان واپی مسجد معاملے میں سروے کے بعد جو بھی دعوے کیے جا رہے ہیں، ان لوگوں کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ عدالت سبھی فریق کے دعوے اور دلیل کو باریکی سے دیکھ رہی ہے۔ کچھ بھی دعویٰ کرنے سے قبل عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں۔ Exclusive talk with danish ansari on gyanvapi masjid

عوام کو گیان واپی مسجد معاملہ میں غلط بیان بازی سے پرہیز کرنا چاہئے، دانش انصاری

انہوں نے کہا کہ یہ مذہبی معاملہ ہے۔ اس پر سیاست نہیں ہونا چاہیے، کسی طرح کی کوئی بیان بازی نہیں ہونی چاہیے۔ عدالت کے فیصلے کا انتظار ہونا چاہیے، اس کے بعد ہی کسی قسم کے دعوے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ بہت ہی حساس ہے۔ وقف بورڈ میں بھی مسجد درج ہے۔ سروے میں کیا باتیں سامنے آئی ہیں اور عدالت کن نکات پر غور و فکر کر رہی ہے، یہ تمام چیزیں فیصلے آنے کے بعد ہی ظاہر ہوں گے۔ لہٰذا عوام سے بھی اپیل ہے کہ جذبات میں آکر کسی طرح کی کوئی غلط بیان بازی نہ کریں اور سیاسی رہنماؤں سے بھی یہی اپیل ہے کہ اس مسئلہ پر سیاست نہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.