ETV Bharat / state

ادھم پور : جیو اور جینے دو کی جانب سے لڑکیوں کی امداد

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 3:53 PM IST

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کی ایک معروف غیر سرکاری تنظیم'جیو اور جینے دو' کی جانب سے ان ضرورت مند خواتین کی امداد کی گئی جو شادی کے لائق ہیں۔

NGO 'Jio Aur Jeene Do',
جیو اور جینے دو کی جانب سے لڑکیوں کی امداد

تنظیم'جیو اور جینے دو' کے سربراہ طارق شاہ کی قیادت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

جیو اور جینے دو کی جانب سے لڑکیوں کی امداد

ادھم پور کے چینیی اور رینی علاقہ میں رہنے والی ان غریب بالغ لڑکیوں کی معاونت کی گئی جو شادی کرنے جا رہی ہیں۔

اس موقع پر غیر سرکاری تنظیم 'جیو اور جینے دو' سربراہ طارق شاہ ، پروین اختر ، مسز عجب کھورانہ ، اعجاز ، مسز چندر موہنی ، سرجیت ، علی ، آسیہ اور دیگر افراد موجود تھے۔

اس موقع پر طارق شاہ نے کہا کہ 'بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ' مہم بھی شروع کی ہے ، جس کے تحت ضرورت مند خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی کے لئے مالی اعانت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس تنظیم کی جانب سے شادی کے لئے اب تک 128 لڑکیوں کی امداد کی جاچکی ہے۔

فی الحال چنینی اور ریحانی علاقے کی ان لڑکیوں کی مدد کی گئی ہے جن کی شادی رواں ماہ 12 نومبر 2020 کو ہونے جا رہی ہے۔

طارق شاہ نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے شادی میں مدد کے علاوہ ، تعلیم کے میدان میں بھی ضرورت مند خاندان کی مدد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس موقع پر ایک لڑکے اپنے گلک میں موجود رقم ادارے کو فراہم کی جس کی ہر جانب ستائش کی گئی۔ دیگر علاقے کے لوگوں کو بھی ا س کے لیے آگے آنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.