ETV Bharat / state

Kishtwar Police Arrested a Person: کشتواڑ پولیس کا حزب المجاہدین سے وابستہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

author img

By

Published : Jun 5, 2022, 5:22 PM IST

Kishtwar Police Arrested a Person
Kishtwar Police Arrested a Person

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ پولیس نے حزب المجاہدین سے تعلقات کے الزام میں طالب حسین نامی شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص 2016 سے تنظیم سے جُڑا ہوا تھا Kishtwar Police۔

کشتواڑ: کشتواڑ پولیس نے ضلع کشتواڑ کے ناگسینی علاقے سے ایک شخص طالب حسین کو گرفتار کیا ہے۔ جس پر کئی نوجوانوں کو لشکر طیبہ گروپ میں شامل کرنے کا الزام ہے۔ کشتواڑ پولیس نے میڈیا کے نام جاری بیان میں کہا کہ طالب حسین ولد مرحوم نور محمد گوجر، ساکنہ رشگواڑی تحصیل ناگسینی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ طالب حسین 2016 سے حذب المجاہدین تنظیم کے ساتھ جڑا ہوا تھا Kishtwar police claimed to have arrested a person affiliated with Hizbul Mujahideen۔

Kishtwar Police Arrested a Person
کشتواڑ پولیس نے حزب المجاہدین سے وابستہ فرد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا

ان کی گرفتاری میں کشتواڑ پولیس، انڈین آرمی، سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کاروائی کی۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے خلاف ایف آئی آر 127/2022 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.