ETV Bharat / state

Hybrid Militant Arrested in Srinagar: سرینگر میں لشکر کا 'ہائی برڈ' عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : May 27, 2022, 3:59 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر کے بمنہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ہائی برڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Hybrid Militant Arrested in Srinagar

hybrid-let-militant-arrested-in-bemina-srinagar-arms-recovered-police
سرینگر میں لشکر کا ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار

سرینگر:سرینگر پولیس کو بمنہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل وحمل کے متعلق اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی 2 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے بمنہ کراسنگ پر ناکہ لگایا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس دوران ناکہ پارٹی نے ایک مشکوک شخص کو روکنے کو کہا، لیکن مذکورہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فروسز نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ Hybrid Militant Arrested in Srinagar

گرفتار شدہ شخص نے اپنی شناخت نثار احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن گنڈ براٹھ سوپور کے طور پر بتائی ہے۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران موصوف کی تحویل سے ایک پستول، ایک میگزین اور پانچ گولیاں بر آمد کی گئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدہ نے لشکر طیبہ کے 'ہائی برڈ' عسکریت پسند کے طور پر کام کرنے کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں:

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’گرفتار شدہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ سرینگر میں ٹارگیٹ ہلاکتیں انجام دینے کے لیے عسکریت پسندوں کو پستول فراہم کر رہا تھا‘۔اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بمنہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.