ETV Bharat / bharat

قومی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ نے کہا میں سواتی مالیوال کے ساتھ ہوں - SWATI MALIWAL MOLESTATION CASE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 1:14 PM IST

قومی کمیشن برائے خواتین نے سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کو نوٹس میں لیا ہے۔ این سی ڈبلیو کی سربراہ ریکھا شرما نے پریس کانفرنس کر کہا کہ میں سواتی مالیوال کے ساتھ ہوں۔

SWATI MALIWAL CASE
قومی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ نے کہا میں سواتی مالیوال کے ساتھ ہوں (Photo: ANI)

نئی دہلی: قومی کمیشن برائے خواتین نے عآپ کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کا سخت نوٹس لیا ہے۔ بیبھو کمار کو آج صبح 11 بجے قومی کمیشن برائے خواتین کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ اس کے بعد قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے پریس کانفرنس کی اور اس معاملے میں اہم باتیں بتائیں۔

غور طلب ہے کہ اس معاملے پر این سی ڈبلیو کی سربراہ ریکھا شرما نے کہا کہ 'جب ہم نے سوشل میڈیا پر یہ دیکھا تو ہم نے از خود نوٹس لیا۔ میں سب کچھ قریب سے دیکھ رہی تھی اور میں نے ان سے درخواست کی کہ باہر آکر شکایت درج کرائیں۔ میرے خیال میں وہ صدمے میں تھی کیونکہ کسی کو یہ توقع نہیں تھی کہ ان کے رہنما کی رہائش گاہ پر ان پر اس طرح حملہ کیا جائے گا۔ وہ ایک رکن پارلیمنٹ ہیں جو ہمیشہ خواتین کے مسائل کو اٹھاتی رہی ہیں، میں نے ان کے ساتھ ہوں۔ میں نے انہیں کہا کہ سامنے آئیں اور شکایت درج کرائیں، کافی سوچنے کے بعد انہوں نے شکایت درج کروائی۔

قبل ازیں دہلی پولیس جمعہ کی صبح عآپ ایم پی سواتی مالیوال کو اپنے ساتھ لے گئی۔ پولیس گیارہ بجے کے قریب ان کی رہائش گاہ پر پہنچی۔ جمعرات کی رات دیر گئے دہلی ایمس میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ وہ تقریباً دو گھنٹے تک وہاں رہی اور صبح تقریباً 3:26 بجے ان کی کار کو ایمس سے نکلتے دیکھا گیا۔ اس کے بعد وہ صبح چار بجے اپنے گھر پہنچی۔ گاڑی سے اترنے کے بعد وہ لنگڑاتے ہوئے چلتے نظر آئیں۔ دریں اثنا یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دہلی پولیس اس معاملے پر بیان لینے کے لیے جمعہ کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ بھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.