ETV Bharat / state

Hotel Rooms For PM Package Employees پی ایم پکیج ملازمین کو سرینگر میں ہوٹل کمروں میں رہنے کی سہولت، انتظامیہ

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 9:04 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک ہزار ہوٹل کمروں کی نشاندہی کی ہے جہاں پی ایم پکیج ملازمین کو رہائش دی جائے گی۔ان ہوٹل کمروں کا کرایہ سرکار ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ مرکزی سرکار کو کشمیر پنڈتوں کو دوبارہ کشمیر میں بحال کرنے کے لیے 2008-09 میں پی ایم پیکیج اسکیم لائی ہے۔

سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے کشمیری پنڈت پی ایم پکیج ملازمین کو سکیورٹی خطرات کے پیش نظر شہر سرینگر میں ہوٹل کمروں میں رہائش دینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ان کے لئے معقول حفاظت ہوگی۔ کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے بیان میں کہا کہ انتظامیہ نے ایک ہزار ہوٹل کمروں کی نشاندہی کی ہے جہاں پی ایم پکیج ملازمین کو رہائش دی جائے گی۔وجے کمار بدھوری نے کہا کہ سرکار ان ہوٹل کمروں کے لئے کرایہ دے گی اور ان میں معقول سکیورٹی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

وجے کمار بدھوی نے اس ضمن میں آج متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں سکیورٹی کشمیر کے ایس پی، چیف انجینئر آر اینڈ بی، ضلع کمشنر سرینگر، ریلیف کمشنر موجود تھے۔وجے کمار بدھوری نے کہا کہ 2200 کشمیری پنڈت پی ایم پکیج ملازمین کو سرینگر میں ہوٹل کمروں میں رہائش دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر پنڈت پی ایم پکیج ملازمین نے چند کشمیری پنڈت اور غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے بعد وادی چھوڑ کر جموں منتقل ہوئے تھے اور وہاں تقریباً تین سو روز تک احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں وادی سے جموں صوبے منتقل کیا جائے البتہ سرکار نے ان کا یہ مطالبہ قبول نہیں کیا اور بالآخر انہوں نے گذشتہ دنوں اپنا احتجاج ختم کیا۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Pandit Employees Call Off Strike کشمیری پنڈت ملازمین نے ہڑتال ختم کردی

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عسکریت پسندوں نے دس کشمیری پنڈتوں کو ہلاک کیا وہیں اس دوران دو غیر مقامی مزدوروں بھی ہلاک ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.