ETV Bharat / state

شیخ نور الدین نورانی ولی ؒشریعت و طریقت اور معرفت کاپیکر، میر واعظ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 9:48 PM IST

حضرت علمدار کشمیر کے604 ویں سالانہ عرس پاک کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں میر واعظ نے کہا کہ شیخ العالمؒ بنیادی لحاظ سے ایک اعلیٰ پایہ کے دینی ور وحانی پیشوا اور ایک عظیم مصلح اورمربی تھے ۔

میر واعظ
میر واعظ

سری نگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے کشمیر کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ العالم، شیخ نو رالدین نورانی ولی ؒ جنہیں پیار اور محبت سے کشمیری عوام”نند ریشی“کے نام سے یاد کرتے ہیں، کے عرس پاک کے موقعہ پر حضرت شیخ العالمؒ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیں شریعت و طریقت اور حقیقت و معرفت کاپیکر زیبا قرار دیا ہے۔

حضرت علمدار کشمیر کے604 ویں سالانہ عرس پاک کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں میر واعظ نے کہا کہ شیخ العالمؒ بنیادی لحاظ سے ایک اعلیٰ پایہ کے دینی ور وحانی پیشوا اور ایک عظیم مصلح اورمربی تھے جنہوں نے قرآن حکیم کی ابدی اور لافانی تعلیمات کو ہماری اپنی مادری زبان کشمیری میں پیش کرنے کی ایک انتہائی کامیاب اور مخلصانہ کوشش کی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ صدیاں گذر جانے کے باوجود انکے کلام کی معنویت، افادیت، اہمیت،چاشنی اور بانکپن میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور جنہیں آج بھی کشمیری عوام خاص طور پرمیر واعظین و مبلغین پورے جوش و عقیدت کے ساتھ مجالس وعظ و تبلیغ میں پڑھتے اور پڑھاتے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں اقوام متحدہ کا رول بھی مایوس کن ہے: میر واعظ عمر فاروق

انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ نور الدین ولی ؒ کا عرس منانے کا حق تب ہی ادا ہو سکتا ہے جب کشمیری عوام آج کے نا مساعد حالات کے تناظر میں انکے دکھائے ہوئے شریعت اور طریقت اور خدمت خلق کے راستے کی حقیقی معنوں میں عملی طور پر پیروی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.