ETV Bharat / state

سال نو لوگوں کیلئے خوشی و خوشحالی لے کر آئے، منوج سنہا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 3:45 PM IST

New Year Celebrations Kashmir دنیا بھر کی طرح سری نگر کے تاریخی لال چوک میں اتوار کی شام لوگوں کے ایک جم غفیر نے سال نو کے آمد کے پیش نظر جشن منایا۔ جشن کے پیش نظر لال چوک اورآس پاس کے علاقے میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔

منوج سنہا
منوج سنہا

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سال نو کی آمد پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا: 'میں دعا گو ہوں کہ یہ سال تمام لوگوں کے لے خوشی و خوشحالی لے کر آئے'۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی رابطہ گاہ 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'میں سال نو کی آمد پر تمام لوگوں کو مبارک باد اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں'۔انہوں دعا کرتے ہوئے کہا: 'سال 2024 تمام لوگوں کے لئے خوشحالی، اچھی صحت اور خوشی لے کر آئے'۔

  • Warm greetings and good wishes to everyone on New Year. May the year 2024 bring prosperity, health and happiness to all.

    आप सभी को नव वर्ष 2024 की हार्दिक शुभकामनाएं। नया साल सभी के जीवन में सुख, समृद्धि व खुशियां लाए, ईश्वर से यही कामना है।

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) January 1, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دنیا بھر کی طرح سرینگر کے تاریخی لال چوک میں اتوار کی شام لوگوں کے ایک جم غفیر نے سال نو کے آمد کے پیش نظر جشن منایا۔جشن کے پیش نظر لالچوک اور گردنواح میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب گرمائی دارالحکومت سرینگر کے گھنٹہ گھر کے نزدیک نئے سال کا جشن منایا گیا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

وہیں ونٹر ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے سال گزشتہ کی آخری شب یعنی 31 دسمبر 2023 کو گلمرگ کے علاوہ معروف سیاحتی مقامات سونہ مرگ اور پہلگام میں بھی نئے سال کے استقبال کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کی جانب سے پہلے ہی اس ضمن میں پروگرام تریب دیا گیا تھا اور لوگوں کی دل جوئی کے لیے مقامی گلوکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.