سرینگر کے لال چوک میں سیاح نئے سال کے جشن میں جھوم اٹھے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 11:01 PM IST

Updated : Jan 1, 2024, 7:01 AM IST

thumbnail

جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب گرمائی دارالحکومت سرینگر کے گھنٹہ گھر کے نزدیک نئے سال کا جشن منایا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے اتوار کی شام گھنٹہ گھر لالچوک میں نئے سال کی آمد پر جشن کا پروگرام رکھا گیا جس میں مقامی فنکاروں اور موسیقی کاروں کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ اس پروگرام میں نوجوانوں اور دوشیزاوں نے بھی شرکت کی اور نئے سال کا جشن منایا۔ پروگرام میں شریک غیر مقامی سیاحوں نے بتایا کہ ’کشمیر واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے اور رات کے وقت سرینگر الگ رنگ میں دکھائی دیتا ہے۔'

Last Updated : Jan 1, 2024, 7:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.