ETV Bharat / state

BJP on JK Assembly Elections بی جے پی جموں کشمیر میں الیکشن لڑنے سے نہیں ڈرتی، اشوک کول

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 7:28 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ بی جے پی جموں کشمیر میں الیکشن لڑنے سے نہیں ڈرتی ہے۔ جموں کشمیر میں جلد انتخابات ہوں گے، جس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی تیار ہے۔

بی جے پی جموں کشمیر میں الیکشن لڑنے سے نہیں ڈرتی، اشوک کول
بی جے پی جموں کشمیر میں الیکشن لڑنے سے نہیں ڈرتی، اشوک کول

بی جے پی جموں کشمیر میں الیکشن لڑنے سے نہیں ڈرتی، اشوک کول

سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر اور جنرل سیکرٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول نے کہا کہ جو اپوزیشن لیڈران یہ دعوے کرتے ہیں کہ وادی میں بی جے پی اسمبلی انتخابات لڑنے سے ڈرتی ہے، ان سے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں جلد انتخابات ہوں گے، جس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی تیار ہے۔ اشوک کول نے کا یہ بیان نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے راجوری میں دئے گئے بیان کے ردعمل میں آیا، جس میں عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے سے ڈرتی ہے۔ اسی لیے یہاں انتخابات کا انعقاد نہیں کررہی ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں سیاسی خلاء ہے لیکن اس کے برعکس بھی انتخابات منعقد نہیں کئے جارہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر اشوک کول نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام لیڈران اور کارکنان آج کل جموں کشمیر میں عوامی رابطہ مہم میں حصہ لے رہے ہیں جو اس بات کا خود ثبوت ہے کہ پارٹی اسمبلی انتخابات کے لئے تیاریاں کر رہی ہے۔

قابل غور ہے کہ جموں کشمیر میں سنہ 2014 میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے، جس میں پی ڈی پی اور بی جے پی کو اکثریت سیٹیں ملی تھی اور ان دونوں جماعتوں نے مخلوط حکومت بنائی تھی۔ تاہم سنہ 2018 جون میں بی جے پی نے پی ڈی پی سے اچانک حمایت واپس لے لیا اور یہاں صدر راج نافذ ہوا۔ پانچ اگست سنہ 2019 کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور یونین ٹریٹری میں تبدیل کرنے کے بعد یہاں ایل جی اور ان کے مشیر انتظام چلا رہے ہیں۔

جموں کشمیر کی تمام بی جے پی مخالف سیاسی جماعتوں کا یہی مطالبہ ہے کہ یہاں اسمبلی انتخابات منعقد کرائے جائیں تاکہ لوگوں کو منتخب حکومت ملے۔ بی جے پی کی جموں کشمیر کی یونٹ بھی یہاں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے حق میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ashok Koul On G20 Summit دنیا بھر میں ایک پیغام گیا کہ کشمیر کے حالات اب بہتر ہوئے ہیں، اشوک کول

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.