ETV Bharat / state

Ashok Koul On G20 Summit دنیا بھر میں ایک پیغام گیا کہ کشمیر کے حالات اب بہتر ہوئے ہیں، اشوک کول

author img

By

Published : May 25, 2023, 3:26 PM IST

Updated : May 25, 2023, 7:57 PM IST

Ashok Koul
اشوک کول

بی جے پی جنرل سیکریٹری جموں و کشمیر اشوک کول نے کہا کہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کتنی تبدیلی آئی، جی ٹوئنٹی اجلاس سے ہم پوری دنیا کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں ایک پیغام گیا کہ کشمیر کے حالات اب بہتر ہوئے ہیں، اشوک کول

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے جمعرات کے روز کہا کہ سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کا منعقد ہونا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کتنی تبدیلی آئی، جی ٹوئنٹی اجلاس سے ہم پوری دنیا کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اشوک کول نے مزید کہا کہ جن ممالک نے جموں وکشمیر کے حوالے سے ٹرول ایڈوائزری جاری کی، اس اجلاس کی بدولت وہ ختم ہونے کاامکان ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس پر امن اور بہ حسن خوبی پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس کے لئے جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے یہ فرق پڑا ہے کہ اب کشمیر میں بین الاقوامی اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔اشوک کول کا کہنا تھا کہ جی ٹوئنٹی مندوبین پولیو ویو گئے اور وہاں پر شاپنگ بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس اجلاس کے بدولت پوری دنیا کو یہ بتانے میں کامیاب ہوئے کہ کشمیر میں حالات اب پوری طرح سے معمول پر آ چکے ہیں۔

بعض ممالک کی جانب سے جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اشوک کول نے کہا کہ وہ ان کی اپنی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ لگ بھگ سبھی ممالک کے مندوبین نے سرینگر اجلاس میں شرکت کی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں دنیا بھر کے گلوبل لیڈر اکھٹا ہوئے ، مندوبین نے تاجروں اور کشمیر سیول سوسائٹی کے ممبران سے گفت وشنید بھی کی۔موصوف جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کا منعقد ہونا ایک تاریخی اقدام ہے اور اس کے لئے ہم مرکزی حکومت کے بے حد مشکور ہیں۔

مزید پڑھیں: Chomsky Slams India on G20 summit in Kashmir: کشمیر میں جی ٹونٹی سمٹ پر نوم چومسکی نے کی بھارت کی تنقید

پاکستان کے موجودہ حالات کا جموں وکشمیر پر منفی اثرات مرتب ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اشوک کول نے کہا کہ اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں جب حالات خراب ہوئے تو موجودہ حکومت نے ان کی مدد کی ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں جنرل سیکریٹری نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے پہلے ہی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کامگاروں کی اجرت میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکار کو ڈیلی ویجروں کے حوالے سے ایک مثبت پالیسی لے کر سامنے آنا چاہیے ۔

Last Updated :May 25, 2023, 7:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.