ETV Bharat / state

ADGP Reviews Security اے ڈی جی پی نے سری نگر شاہراہ پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jul 16, 2023, 7:32 PM IST

Updated : Jul 16, 2023, 10:32 PM IST

ADGP kashmir Reviews Security Arrangements
ADGP kashmir Reviews Security Arrangements

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے کہا کہ شاہراہ پر مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ یاتریوں کی حفاظت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتنہ نہ کیا جائے۔

سری نگر: سالانہ امر ناتھ جی یاترا کے دوران یاتریوں اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر، ایس ایس پی کولگام اور سی آر پی ایف آفیسران کے ہمراہ سری نگر جموں قومی شاہراہ اور نویوگ ٹنل کی سکیورٹی کا بچشم جائزہ لیا۔ اس موقعے پر وجے کمار نے ایس ایس پی کولگام کو ہدایت دی کہ قومی شاہراہ کے اردگر دعلاقوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں شدت لائی جائے۔

اے ڈی جی پی نے قومی شاہراہ پر حفاظتی اقدامات کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ یاترا گاڑیوں کو فراہم کی جارہی سکیورٹی کا بھی ذاتی طورپر معائنہ کیا۔ انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سری نگر قومی شاہراہ پر حساس مقامات پر مزید نفری تعینات کی جائے۔ اے ڈی جی پی نے سری نگر جموں شاہراہ پر تعینات سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ایس او پیز پر من و عن عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ یاتریوں کی حفاظت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتنہ نہ کیا جائے۔ وجے کمار نے جوانوں سے کہاکہ سکیورٹی چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹنے اور قومی شاہراہ پر یاتریوں کی حفاظت اور ہموار نقل وحمل کو یقینی بنانے کی خاطر بھی زمینی سطح پر اقدامات کئے جائیں۔ اے ڈی جی پی نے کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر عام لوگو کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے اس کی اور خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کے مطابق یاتریوں اور مقامی لوگوں کو سہولیت بہم رکھنے کی خاطر بھی سکیورٹی فورسز کے اہلکار اپنے آپ کو وقف رکھیں۔ قومی شاہراہ پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اے ڈی جی پی نے 163بٹالین سی آ ر پی ایف ہیڈ کواٹر میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے سینئر آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس دوران دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ واقعات کو روکنے کے لئے نئی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں: سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی جائے، اے ڈی جی پی

وجے کمار نے ایس ایس پی کولگام کو ہدایت دی کہ قومی شاہراہ کے دونوں اطراف محاصرے اور تلاشی کارروائیوں میں شدت لانے کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کو بھی بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لانے سے ملک دشمن عناصرکے منصوبوں کو ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے قومی شاہراہ کے مقررہ راستوں پر موثر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

یو این آئی

Last Updated :Jul 16, 2023, 10:32 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.