ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے 1590 نئے پازیٹیو کیسز

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 10:43 PM IST

کورونا وائرس کے 1590  نئے پازیٹیو کیسز
کورونا وائرس کے 1590 نئے پازیٹیو کیسز

جموں و کشمیر میں آج 747 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 275 جموں خطے سے ہیں اور 472 کشمیر وادی سے ہیں۔

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج 1590 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں 91 افراد ایسے ہیں جو باہر سے آئے ہوئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق 1590 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 58،244 پہنچ گئی ہے۔

آج پائے گئے کیسز میں سے 832 خطہ جموں سے ہیں اور 758 خطہ کشمیر سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'شوپیاں مبینہ فرضی تصادم' معاملے کی لوک سبھا میں گونج

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 225 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع بارہمولہ میں 92، پلوامہ میں 70، بڈگام میں 119، اننت ناگ میں 37، بانڈی پورہ میں 42، کپواڑہ میں 74، کولگام میں 13، گاندربل میں 86، جموں میں 221، راجوری میں 147، کھٹوعہ میں 80، ادھمپور میں 44، سانبہ میں 39، رامبن میں 39، ڈوڈہ میں 114، پونچھ میں 92، ریاسی میں 24 اور کشتواڑ میں 32 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 747 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 275 جموں خطے سے ہیں اور 472 کشمیر وادی سے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.