ETV Bharat / state

Dir Horticulture Kashmir visits: ڈائریکٹر ہاٹیکلچر نے شوپیاں کا دورہ کیا

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 9:04 PM IST

شوپیاں کا دورہ
شوپیاں کا دورہ

ضلع شوپیاں میں زینہ پورہ علاقے میں ڈائریکٹر نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے باغبانی کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف اسکیمیں رکھی گئی ہیں، جن سے نہ صرف پیشہ ور کسانوں بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو بھی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

شوپیاں کا دورہ

محکمہ ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر غلام رسول نے سنیچر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں زینہ پورہ علاقے میں کئی نرسریز کا دورہ کیا، اور اس دوران انہوں نے ایک بیداری کیمپ میں شرکت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے نرسریز کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے نرسریز میں مختلف اور جدید اقسام کے پودوں کی تنصیب کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے پر بھی زور دیا۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے باغبانی کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف اسکیمیں رکھی گئی ہیں، جن سے نہ صرف پیشہ ور کسانوں بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو بھی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ نرسریز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نرسریز کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ،جس کے لئے محکمہ کی جانب سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دورے کے دوران انہوں نے بابہ پورہ زینہ پورہ میں ایک اخروٹ نرسری کا افتتاح کرتے ہوئے اخروٹ کی کاشت اور تجارت سے منسلک افراد کے لئے مختلف اسکیمیں وضع کی۔ انہوں نے کسانوں سے محکمہ سے رجوع کرکے ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیا۔

ڈائریکٹر موصوف نے بیداری کیمپ میں کاشتکاروں کو جدید اور اعلیٰ طریقے سے میوہ جات اگانے کے بارے میں آگاہ کیا ۔آخر میں انہوں نے کاشتکاروں میں شیڈول ھدایت کتابیں بھی تقسیم کیں۔ ڈائریکٹر ہاٹیکلچر کشمیر غلام رسول کے ہمراہ محمد رمضان وار چیف ہاٹیکلچر افسر شوپیاں اور ڈی ڈی سی ممبر زینہ پورہ اعجاز میر سمیت دیگر افراد تھے ۔
مزید پڑھیں:High Density Plantation Scheme محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے پلوامہ کا دورہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.