ETV Bharat / state

High Density Plantation Scheme محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے پلوامہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 6:01 PM IST

محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے پلوامہ دورہ کے دوران حال ہی میں لانچ کی گئی میڈیم ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن باغ کا بھی دورہ کیا، وہاں انہوں نے کسانوں سے بات کی اور کہا کہ محمکہ ہر وقت آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور محکمے کی جانب سے ہرممکن مدد کسانوں کو پہنچائی جائے گی۔

محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر
محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر

محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر

محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے آج ضلاع پلوامہ کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے کئی ہائی ڈینسٹی باغات کا معائنہ کیا اور وہاں پر ہائی ڈینسٹی پودے بھی لگائے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ باغبانی کے عہدیدار جاوید احمد اور محکمہ کے دیگر افسران و ملازمین موجود رہے۔ ڈائریکٹر نے کیپیکس بجٹ کے اندر ضلع پلوامہ کے اکھو کاکاپورہ میں قائم کیا گیا ہائی ڈینسٹی باغ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پودے کو لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔ اس ہائی ڈینسٹی باغ کو بنانے کے لئے محمکہ کی جانب سے سبسیڈی بھی دی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر نے حال ہی میں لانچ کی گئی میڈیم ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن باغ کا بھی دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے کسانوں سے بات کی اور کہا کہ محمکہ ہروقت اپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور محکمے کی جانب سے ہر ممکن مدد کسانوں کو پہنچائی جائے گی۔ میڈیم ہائی ڈینسٹی اسکیم امسال شروع کی گئی ہے جس پر محمکہ کی جانب سے 80% سبسیڈی دی جارہی۔

ڈائریکٹر نے بعد ازاں ضلع پلوامہ کے کسانوں کے ساتھ دفتر کے احاطے میں تبادلہ خیال کیا جہاں انہوں نے کسانوں کے درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی جب کی محکمہ کی جانب سے دی جانے والی اسکیموں کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کرے۔ اس موقع پر فیروز احمد نے کہا کہ ہمارے پاس 20 کنال اراضی پر سیب کے درخت تھے۔ جس کو ہم نے 2014 میں بنایا تھا لیکن اس پر کافی خرچہ آتا تھا، جبکہ منافع بہت کم تھے، پھر ہم نے ہائی دینسٹی کے بارے میں سنا اور پھر ہم نے اس کے بارے میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ محمکہ باغبانی سے جانکاری حاصل کی جس کے بعد ہم نے روایتی سیب کے درختوں کو کاٹ کر ہائی ڈینسٹی لگانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر کسانوں کو بھی چاہئے کہ وہ ہائی ڈینسٹی باغ بنائیں تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ منافع ہو،اس موقع پر محمکہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول میر نے کہا کہ ہائی دینسٹی اسکیم سرکار نے پہلے ہی متعارف کی تھی اور یہ اسکیم صرف سیبوں کے لئے تھی جبکہ اب 2012 میں اس اسکیم کے اندر مزید 12 میوہ جات کو لایا گیا۔ انہوں نے کہا امسال ہائی ڈینسٹی اسکیم کے تحت 300 ہیکٹر اراضی پر لگانے ہے اور ان تمام میوہ جات کے لئے محمکہ کی جانب سے سبسیڈی دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمکہ کی جانب سے اور ایک اسکیم متعارف کی گئی ہے جس کام نام ہے Area expansion scheme اس میں بھی محتلف میوہ جات کو شامل کیا گیا اور محمکہ اس اسکیم پر 8% سبسیڈی دے ریا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال موسمیاتی تبدیلی کی سیبوں کے شگوفہ پہلے ہی پھوٹنے کا امکان ہے جبکہ موسم کے تبدیل ہونے کے ساتھ ہی کھیتی باڑی میں تبدیلی لانے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ محمکہ اس ضمن میں کسانوں کے لئے وقت فوقتاً جانکاری فراہم کررہا ہے ادویات کے استعمال کے بارے میں بھی جانکاری دی جارہی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے ضلع پلوامہ میں سب سے زیادہ ہائی دینسٹی باغات کو لگایا گیا ہے جبکہ اس وقت ضلع پلوامہ باقی اضلاع کے مقابلے میں آگے ہیں وہیں لوگوں اب روایتی باغات کو کاٹ کر ہائی ڈینسٹی باغات میں تبدیل کررہے جس کے لئے محمکہ۔کی جانب سے انہوں مدد کے ساتھ ساتھ جانکاری دی جارہی وہی محمکہ نے اس حوالے سے اور ایک اسکیم متعارف کی ہے اس اسکیم کے تحت بھی کسان مستفید ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Awareness Camp in Kupwara: محکمہ باغبانی کی جانب سے آگاہی و تربیتی پروگرام منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.