ETV Bharat / state

Torch Procession in Awantipora: اونتی پورہ میں بلدیہ کی جانب سے مشعل مارچ

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 6:19 PM IST

اونتی پورہ میں بلدیہ کی جانب سے مشعل مارچ
اونتی پورہ میں بلدیہ کی جانب سے مشعل مارچ

محکمہ بلدیہ کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے ’’سوچھ مشعل مارچ‘‘ پروگرام میں جنوبی کشمیر کے متعدد میونسپل کمیٹیز سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے شرکت کی۔ Awantipora Torch Procession

اونتی پورہ میں بلدیہ کی جانب سے مشعل مارچ

پلوامہ (جموں و کشمیر) : شہراور قصبہ جات کو کچرے سے پاک رکھنے کے مقصد کے ساتھ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ قصبہ میں محکمہ بلدیات کی جانب سے ’’سوچھ مشعل مارچ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنوبی کشمیر کی متعدد میونسپل کمیٹیز کے ملازمین اور افسران نے خاسی تعداد میں شرکت کی۔ مارچ کی قیادت ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز، کشمیر، متھرا معصوم نے کی۔

مشعل جلوس میں شرکاء نے ہاتھوں میں مشعل جلا کر لوگوں کو صفائی ستھرائی کا پیغام دیا، اور اپنے اردگرد کی صفائی کے لیے اپنا وقت دینے کا عہد کیا۔ مشعل مارچ میونسپل کمیٹی، اونتی پورہ کے دفتر سے شروع ہوکر کھار موڑ، اونتی پورہ کی طرف پیش قدمی کی اور صفائی کے حق میں نعروں کے درمیان مشعل جلوس کمیونٹی ہال پر اختتام ہوا۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز، موتھرا معصوم، نے بتایا کہ عوام میں صفائی کلچر کو عام کرنے کے لیے محکمہ بلدیہ آئے روز پروگرام منعقد کرتا ہے اور آج کا یہ پروگرام سوچھ مہا اتسو کے تحت جاری پروگرام کی آخری کڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس حالہ سے محکمہ نے آٹھ مارچ کو خصوصی بیداری پروگرام شروع کیا تھا جس میں عوام سے ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کی اپیل کی گئی۔

مزید پڑھیں: Street Play on Swachh Bharat Mission: ڈوڈہ میں طلبہ کی جانب سے نُکڑ ناٹک کا اہتمام

قابل ذکر ہے کہ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت جموں و کشمیر کے طول و ارض میں صفائی ابھیان کو فروغ دینے کی غرض سے حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ متعدد این جی اوز کی جانب سے پروگرامز، ریلیز اور سیمنارز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ان پروگرامز کے ذریعے عوام کو آس پڑوس کا ماحول صاف ستھرا رکھنے کی تلقین کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.