ETV Bharat / state

National Teachers Day: یوم اساتذہ کے موقع پر یو ٹی میں تقاریب کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 3:27 PM IST

قومی یومِ اساتذہ ہر سال پانچ ستمبر کو عظیم استاد، فلسفی اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یومِ پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

a
a

ترال، پلوامہ

پلوامہ، پونچھ (جموں کشمیر) : وادی کشمیر سمیت خطہ چناب اور پیر پنچال میں بھی قومی یوم اساتذہ کے موقع پر تقاریب، سیمنارز کا اہتمام کیا گیا۔ سرکاری و نجی اسکولوں میں رنگا رنگ تقاریب منعقد ہوئیں جن میں شرکاء نے اس دن کی نسبت سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کئی مقامات پر اساتذہ کو تحفے تحائف سے بھی نوازا گیا۔

ترال میں یوم اساتذہ کی نسبت سے تقریب

دیگر علاقوں کی طرح جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں بھی یوم اساتذہ کی نسبت سے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس دوران ایک معاشرے کی تکمیل میں اساتذہ کے رول پر روشنی ڈالی گئی اور اس سلسلے میں بائز ہائی اسکول ترال کے ساتھ ساتھ ہمدرد گرایمر اسکول ترال اور دیگر اسکولوں میں بھی تقریبات کا اہتمام ہوا۔ اکمل ہائی اسکول ترال میں بھی یوم اساتذہ منایا گیا، جس دوران ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر شامل رہے، جبکہ محکمہ تعلیم کے سابق پرنسپل اشپال سنگھ بطور مہمان زی وقار موجود تھے۔

اس موقع پر مقررین نے اساتذہ کے کردار کی سراہنا کی اور کہا کہ ’’سماج کی ترقی میں اساتذہ کا رول اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔‘‘ پروگرام میں اسکولی بچوں نے بھی دن کے حوالے سے اپنے مقالات پیش کئے۔ بعد میں منتظمین اور مہمانوں کی جانب سے اساتذہ کی عزت افزائی بھی کی گئی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر تقریبات منعقد کرنا دراصل اس جزبے کو فروغ دینا ہے تاکہ معاشرے کے ہرفرد کو پتہ چلے کہ سماج میں استاد کا کیا رول ہوتا ہے۔

یوم اساتذہ کے موقع پر منڈی، پونچھ میں تقاریب

سرحدی ضلع پونچھ میں تحصیل منڈی کے متعدد سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں یومِ اساتذہ کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اسی سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی میں منعقدہ تقریب میں طلبہ و اساتذہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ نے اساتذہ کی خدمات اور ان کے مقام کے حوالے سے تقاریر کی اور مختلف رنگا رنگ تمددنی و ثقافتی پروگرام پیش کیے۔

اس حوالے سے وائس پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی عطا اللہ و سینئر لیکچرار ابوبکر ملک نے کہا کہ ’’یومِ اساتذہ ملک بھر میں ہر سال بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ جس کا اہم مقصد اساتذہ کی اہمیت اور خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ استاد قوم کا معمار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: Teachers Day 2023 تخلیق ذہانت کو پروان چڑھانے میں اساتذہ اپنا رول ادا کریں،ایل جی

دریں اثناء، یومِ اساتذہ کی مناسبت سے تحصیل منڈی میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اڑائی حویلی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لورن، گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ساوجیاں، گورنمنٹ مڈل سکول اعظم آباد سمیت دیگر سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران اساتذہ کی شان میں رنگارنگ تمددنی پروگرام پیش کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.