ETV Bharat / state

Rao Inderjit Sing Visits Pulwama مرکزی وزیر اندر جیت سنگھ نے پلوامہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 8:56 PM IST

مرکزی وزیر اندر جیت سنگھ نے پلوامہ کا دورہ کیا
مرکزی وزیر اندر جیت سنگھ نے پلوامہ کا دورہ کیا

ایم او ایس پی آئی اور منصوبہ بندی (آزادانہ چارج) اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے پلوامہ اور بی جے پی یونٹ آفس کا دورہ کیا۔ Minister of State for Corporate Affairs Visits Pulwama

پلوامہ : کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج پلوامہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی اور انفراسٹرکچر، صنعتوں، زراعت کی ترقی، نقل و حرکت کو بڑھانے بڑھانے پر زور دیا۔ سماجی بہبود کی اسکیموں اور زندگی کی آسانی کو بہتر بنانا کے حوالے سے بھی وزیر نے افسروں پر زور دیا۔

مرکزی وزیر اندر جیت سنگھ نے پلوامہ کا دورہ کیا

مرکزی وزیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع کو مزید ترقی یافتہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ضلع پلوامہ کو مزید ترقی یافتہ بنایا جا سکے۔ وزیر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ نوجوانوں کے خود روزگار کے لیے ایک جامع ضلعی سطح کا منصوبہ تیار کریں تاکہ ضلع کے نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں خود کفیل ہو سکیں۔ پروگرام کے دوران بصیر الحق چوہدری، ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے ضلع کے مجموعی ترقیاتی منظر نامے پر تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی ۔ Rao Inderjit Sing Visits Pulwama

ضلع افسران کی میٹنگ کی صدارت کے بعد میں وزیر کی عوامی وفود سے بھی ملاقات کی جبکہ انہوں نے بی جے پی یونٹ پلوامہ کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور اس کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ راؤ اندرجیت سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی وفود ضلع پلوامہ کے حوالے سے کئی ترقیاتی منصوبے اٹھائے جن کو ایک ساتھ مکمل کرنا ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا نریندر مودی والی سرکار کے منتری وادی کشمیر کے ہر ایک اضلاع میں جا رہے ہیں اور جو ترقیاتی کام سال 2019 سے لے کر 2022 تک انجام دیں گی اس کا میں نے جائزہ لیا ہے ۔ مرکزی سرکار نے پچھلے تین سالوں سے جس طرح جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کو انجام دے رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ Minister of State for Corporate Affairs Visits Pulwama

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں جموں کشمیر میں کئی سارے ترقیاتی منصوبوں کو انجام دیا جائے گا تاہم ایک ساتھ سبھی مانگوں کو پورا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی سرکار جموں و کشمیر پر نظر بنائے ہوئے ہے اور مرکزی سرکار چاہتی ہے کہ جموں و کشمیر امن ترقی ہو اور لوگوں کی مالی حالات بہتر ہو۔ بعد ازاں، مرکزی وزیر نے نوجوانوں، کھیل برادری و دیگر وفود کے اراکین سے بات چیت کی، اور ان کے حقیقی مسائل اور مطالبات کے مناسب ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ Rao Inderjit Sing visits bjp unit office

یہ بھی پڑھیں : Rajpora Chowk of Pulwama Renamed ضلع پلوامہ کے راجپورہ چوک شہید فاروق چوک میں تبدیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.