ETV Bharat / state

Rajpora Chowk of Pulwama Renamed ضلع پلوامہ کے راجپورہ چوک شہید فاروق چوک میں تبدیل

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 1:14 PM IST

پلوامہ میں پولیس نے مشہو راجپورہ چوک کا نام تبدیل کر کے شہید فاروق چوک رکھا۔ اس موقع پر پولیس نے قصبہ پلوامہ کے کولک ٹاور پر مقتول پولیس اہلکار فاروق احمد کی تصویر نصب کی۔ مذکورہ چوک کے نام کی تبدیلی کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور ایس ایس پی پلوامہ نے کیا۔ اس موقع پر مقتول پولیس اہلکار کو سلامی پیش کی گئی۔ Rajpura Chowk changed to Shaheed Farooq Chowk

شہید فاروق چوک
شہید فاروق چوک

پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ آج ضلع پلوامہ میں بھی پولیس کی جانب سے پولیس شہداء دیوس منایا گیا۔ اس ضمن میں ضلع پلوامہ پولیس لائنز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے مشہور راجپورہ چوک کا نام تبدیل کرکے شہید فاروق چوک رکھا۔ اس موقع پر پولیس نے قصبہ پلوامہ کے کولک ٹاور پر مقتول پولیس اہلکار فاروق احمد کی تصویر نصب کی۔ اس موقع پر مقتول پولیس اہلکار کو سلامی پیش کی گئی۔

شہید فاروق چوک


مزید پڑھیں:Govt Middle School Rajpora Renamed: گورنمنٹ مڈل اسکول راجپورہ، شہید جہانگیر اختر کے نام سے منسوب

فاروق احمد کو سال 2013 میں عسکریت پسندوں کی جانب سے اسی چوک پر ہلاک کیا تھا۔ وہ بطور اے ایس آئی پولیس محمکہ میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے کہا کہ اس راجپورہ چوک کو آج سے شہید فاروق چوک کا نام دیا گیا۔ انہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنے جان کی قربانی پیش کی تھی۔ Rajpura Chowk changed to Shaheed Farooq Chowk

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.