ETV Bharat / state

پونچھ میں ساتویں روز بھی انٹرنیٹ بند، ٹریفک معطل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 9:35 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں کے ضلع پونچھ کے ڈھیرہ گلی کے جنگلاتی علاقہ میں ہونے والے حملے کے بعد عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے آج ساتویں روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسی کے ساتھ علاقے میں انٹرنٹ اور گاڑیوں کی آمدورفت آج بھی بند ہے۔

پونچھ: جموں کے ضلع ڈھیرہ گلی کے جنگلاتی علاقے میں ہونے والے ملیٹنٹ حملہ کے بعد سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ انٹرنٹ اور گاڑیوں کی آمدورفت کو بند رکھا ہوا ہے۔ جموں کے ضلع پونچھ اور ضلع راجوری میں موبائل انٹرنٹ خدمات آج مسلسل سات روز سے بند ہیں، حب کہ براڈ بینڈ کی سروس کو بھی روک روک کر چلایا جا رہا ہے۔

وہیں ڈھیرہ گلی اور بفلیاذ سڑک رابطہ بھی متواتر ساتویں دن گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔ ڈھیرہ گلی کے جنگلاتی علاقے کے ساتھ ساتھ دیگر حنگلاتی علاقوں میں بھی فوج بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران ڈرون، فوج ہیلی کاپٹر کے علاوہ سونگنے والے کتوں کا بھی استمال کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک فوج کو کوئی بھی کامیابی نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: پونچھ میں تین شہری ہلاک، زیر حراست تشدد کا الزام، سرچ آپریشن جاری

فوجی سربراہ کا دورہ پونچھ، ملیٹینٹ مخالف آپریشن کا جائزہ لیا

پولیس اور آرمی کے اعلی عہدیداران سرچ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ فوج کی مزید نفری کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔ حملہ وروں کی تلاش مسلسل حاری ہے۔ وہیں انٹرنیٹ خدمات نہ ہونے سے زیر تعلیم بچوں، تاجروں و دیگر کاروبار کرنے والوں کو کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ ڈھیرہ گلی کے جنگلاتی علاقے کو دونوں طرف سے لوگوں و گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رکھا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ مال مویشیوں کو بھی اس علاقے کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ہند پاک کشمیر مسئلہ کا حل نہیں کریں گے تو ہمارا حال فلسطینوں جیسا ہوگا، فاروق عبداللہ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں پہنچے

پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا، راج ناتھ سنگھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.